ہنسی مذاق
ہمارے پیارے آقا ﷺ نے ہنسی مذاق سے منع کیا ہے لیکن مرزا غلام قادیانی ہر وہ کام کرنا پسند کرتے تھے جس میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالف کا عنصر ہو ، جہاں پر دیگر غیر شرعی امورمرزا قادیانی کی سیرت کا اہم رکن ہیں وہاں پر مرزا قادیانی کی سیرت پر لکھی گئی کتب میں ہنسی مذاق عام نظر آتا ہے ۔جا بجا ہنسنا بات بات پر ٹھٹھا کرنا اور ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونا عام انسان کو بھی زیبا نہیں چہ جائے کہ نبوت کے اہم منصب پر فائز وہ انسان جو اپنی امت کے لیے مشعل راہ ہواور اس کو دیکھ کر اس کی امت اپنی زندگی کی راہ متعین کرے ۔