• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی قرآن پاک سے حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات نزول ثابت کرتا تھا

جنید رفیق

رکن ختم نبوت فورم
مرزا غلام احمد قادیانی کا حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ثانی پر ایمان

مرزا قادیانی اپنی کتاب براہین احمدیہ جل1 صفحہ 498، 499 پر لکھتا ہے
"اور فرقانی اشارہ اس آیت میں ہے
ھو الذی ارسل بالھدی و دین الحق لیظھرہ علی دین کلہ
اور جس غلبہ کاملہ دین اسلام کا وعدہ دیا گیا ہے وہ غلبہ مسیح کے ذریعے ظہور میں آئے گا اور جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آئیں گے تو ان کے ہاتھ سے دین اسلام جمیع اقطار میں پھیل جائے گا ۔"

دوستو جیسا کہ اوپر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مرزا کادیانی قرآن پاک کی آیت سے حضرت عیسی علیہ السلام حیات اور نزول ثانی کا عقیدہ ثابت کر رہا ہے اس سے درج ذیل نتائج حاصل ہوتے ہیں
  1. حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات اور نزول ثانی کا عقیدہ رسمی عقیدہ نہیں تھا
  2. قرآن پاک میں واضح طور پر اس کے حق میں دلائل موجود ہیں
  3. مرزا قادیانی کا دعوی تھا کہ اس نے براہین احمدیہ خدا کی طرف سے معمور ہو کر لکھہ ہے اور اس کی تصدیق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے ۔ اس کا مطلب یہ عقیدہ اسلام کے عین مطابق تھا۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی نے یہ عقیدہ آخر کیوں چھوڑا ۔ اس کی وجہ بھی مرزا قادیانی نے خود لکھی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ نہ قرآن ہے نہ حدیث بلکہ اس کی وجہ وہ الہامات اور "وحی " ہے جو متواتر اس پر دس برس ہوئی جس کی وجہ سے مرزا قادیانی نے اپنا عقیدہ بدلا۔
مرزائیوں سے سوالات اور غور کرنے کی باتیں:

  1. قادیانیوں تمہارا عقیدہ ہے کہ جو شخص مرزا قادیانی کی "وحی "سے پہلے حیات عیسی والا عقیدہ رکھتا تھا وہ مسلمان ہی تھا یہ کفر نہیں ہے لیکن جب مرزا قادیانی نے اعلان کی کہ مسیح ناصری علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں ، اب یہ عقیدہ رکھنے والا کافر ہے سوال یہ ہے کہ شریعت محمدی میں تبدیلی وہ بھی اتنے بڑے پیمانے پر کیوں کی گئی ہے ؟
  2. کیا اسلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مکمل نہیں ہو گیا تھا ؟ اگر ایسا ہی ہے تو مرزا کادیانی پر نازل ہونے والی نام نہاد وحی نے شریعت کسیے بدل دی؟
  3. کیا مرزا قادیانی پر نازل ہونے والی نام نہاد وحی قرآنی حکم کو منسوخ کر سکتی ہے نعوذ باللہ ثابت ہوا کہ وہ وحی نہیں بلکہ شیطانی الہام تھا جس نے مرزا سے بلوایا کہ اس الہام نے نعوذ باللہ قرآنی نظریہ یا احکام کو منسوخ کر دیا ہے ۔
  4. بعض قادیانی بار بار قبلہ تبدیل ہونے کی مثال دیتے ہیں ، یہی تو ہم مرزائیوں سے سوال کرتے ہیں کہ قبلہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی قرآنی آیت کی وجہ سے تبدیل کیا گیا پھر جب دین مکمل ہوگیا تو اب اللہ نے خود فرما دیا کہ دین مکمل ہوا تو اس میں اللہ خود کسی وحی کے ذریعے کوئی تبدیلی یا اس کے کسی حکم کو منسوخ نہیں کرے گا کیونکہ اللہ اپنے کہے کے خلاف نہیں کرتا۔ دین محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی تبیلی نہیں ہو سکتی۔
اگر مرزائی حضرات ہماری بات پر غور کریں تو انشاء اللہ انہیں یقین ہو جائے گا کہ مرزا قادیانی جھوٹا تھا اور حضرت عیسی علیہ السلام قیامت سے قبل ضرور نازل ہونگے کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے ۔
 
مدیر کی آخری تدوین :

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اَفَلَا یَتَدَبًرونَ القرآن ( کیا یہ قرآن پر غور و فکر نہیں کرتے)
اگر یہ ( مرزائی) قرآن (اور حدیث) پر غور و فکر کر لیں تو قرآن کی برکت سے ان کی زندگیاں بدل جائیں-
 
مدیر کی آخری تدوین :

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
:03:03:03:03:04:0013
 
Top