• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مرزا قادیانی کے امتیوں سے تین سوالات!

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی لکھتا ہے: یہ نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اپنے دعویٰ کے انکار کرنے والے کو کافر کہنا یہ صرف ان نبیوں کی شان ہے جو خدا تعالی کی طرف سے شریعت اور احکام جدیدہ لاتے ہیں، لیکن صاحب شریعت کے ماسوا جو ملہم اور محدث ہیں، گو وہ کیسی ہی جناب الٰہی میں اعلی شان رکھتے ہوں، اور خلعت مکالمہ الٰہیہ سے سرفراز ہوں، ان کے انکار سے کوئی کافر نہیں بن جاتا۔ ( حاشیہ تریاق القلوب صفحہ : ۱۳۰)
مرزا قادیانی کی اس عبارت سے مقبولانِ الہٰی کی دو قسمیں بیان کی گئ ہیں۔
اول)
جو صاحب شریعت جدیدہ رکھتے ہوں، جن کا منکر کافر ہے۔
دوم) غیر صاحب شریعت ، جن کا منکر کافر نہیں۔
سوال۱: حضرت موسی علیہ السلام سے حضرت عیسی علیہ السلام تک کئ نبی گزرے مگر ان میں کوئی بھی صاحب شریعتِ جدیدہ نہیں گزرا بلکہ سب تورات کے پابند تھے۔ مرزا قادیانی کے نکتہ کے مطابق ان میں سے کسی کا بھی منکر کفر نہیں۔ مرزائیوں کا عقیدہ بھی یہی ہے؟
سوال۲: اہل اسلام کے نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام صاحب شریعت جدیدہ نبی تھے، لیکن مرزا قادیا نی ان کے متعلق لکھتا ہے”جو حضرت موسی علیہ السلام سے کم تر اور اس کی شریعت کے پیرو تھے، اور خود کوئی کامل شریعت نہ لائے تھے۔“(حاشیہ دافع البلا صفحہ ۲۱) لہٰذا مرزا قادیانی کے نکتہ کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کا منکر بھی کافر نہ ہوا۔ مرزائیوں کا عقیدہ بھی یہی ہے؟
سوال۳: آپ مرزائی حضرات کے مطابق مرزا قادیانی کا منکر کافر ہے، دیکھئے ” حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۲۳“ تو کیا مرزا قادیانی کے اپنے مندرجہ بالا قانون کے تحت خود صاحب شریعتِ جدیدہ نہ ہوئے؟ اگر وہ صاحب شریعت جدیدہ نہیں تو مرزا کا منکر کافر کیوں؟
n2gv9w.jpg
 
آخری تدوین :

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
چونکے یہ حوالاجات پرانی کتب کے ہیں تو میں حوالہ جات کو دوبارہ تصویری شکل میں update کر رہا ہو۔
2vafsj4.jpg
 
Top