• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مفہوم موافق اور مفہوم مخالف کی تعریفات

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مفہوم موافق اور مفہوم مخالف کی تعریفات

ہر عبارت میں دو طرح کے مفہوم ہوتے ہیں ۔
1. مفہوم موافق 2. مفہوم مخالف، مفہوم موافق اس حکم کو کہتے ہیں جو اس عبارت میں مذکور ہو ، مفہوم مخالف اس حکم کو کہتے ہیں جو عبارت میں ذکر کردہ حکم کے برعکس ہو اور عبارت اس حکم کے متعلق بالکل خاموش ہو، مثلاً ایک حدیث شریف میں ہے فی الغنم السائمة زکوٰة کہ ”سائمہ“ چراگاہوں میں چرنے والی بکریوں میں زکوٰة ہے۔ اس کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ جوبکریاں ” غیر سائمة“ ہوں، یعنی چراگاہوں میں پیٹ بھرنے کے بجائے گھاس وغیرہ خرید کر انہیں کھلایا جاتا ہو تو ان بکریوں میں زکوٰة نہیں ہے۔ یہ حکم حدیث مبارکہ کے مفہوم مخالف سے سمجھا گیا ہے، مفہوم مخالف شوافع کے ہاں تو حجت ہے، لیکن احناف کے ہاں قرآن وحدیث میں یہ حجت نہیں ۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

فان مفاھیم الکتب حجۃ ولومفھوم لقب علی ماصرح بہ الاصولیون [1]۔

عبارات کتب میں مفہومِ مخالف حجت ہوتا ہے خواہ وہ مفہوم لقبی ہو،علمائے اصول نے یہی تصریح کی ہے۔(ت)

نیز جلد اول ص ١٦٧:

ی فتی بہ عندالسؤال اھ ای لان مفاھیم الکتب معتبرۃ کماتقدم [2]۔

سوال کے وقت اسی پر فتوٰی ہوگا کیونکہ عباراتِ کتب میں مفہومِ مخالف حجت ہوتا ہے،جیسے کہ پہلے گزرچکا ہے۔(ت)

دُرِمختار بیان سُننِ وضو میں نہرالفائق میں سے ہے:

مفاھیم الکتب حجۃ بخلاف اکثر مفاھیم النصوص ٣

عبارات کتب میں مفہوم مخالف حجت ہوتا ہے اور نصوص کے اکثر مفاہیم معتبر نہیں ہوتے (ت)


[1]ردالمحتار باب الاجارۃ الفاسدۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ٥/٣٨

[2]ردالمحتار کتاب الطہارۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١/١١٩

[3]درمختار کتاب الطہارۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ١/٢١

(از فتاویٰ رضویہ جلد 5 صفحہ 639)
 
Top