• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

منصف مزاج قادیانیوں سے چند سوالات (پارٹ 2)

عبیداللہ لطیف

رکن ختم نبوت فورم
منصف مزاج قادیانیوں سے چند سوالات (پارٹ 2)
تحریر :۔ عبیداللہ لطیف
سوال نمبر 4:۔ آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی رقمطراز ہے کہ
''آسمان نے بھی میرے لئے گواہی دی اور زمین نے بھی مگر دنیا کے اکثر لوگوں نے مجھے قبول نہ کیا ۔ میں وہی ہوں جس کے وقت میں اونٹ بیکار ہو گئے اور پیش گوئی آیت کریمہ واذالعشار عطلت پوری ہو ئی ۔''
( اعجاز احمدی صفحہ 4 مندرجہ روحانی خزائن جلد19 صفحہ 108)
قادیانی دوستو ! یہ بھی مرزا غلام احمد قادیانی نے صریح جھوٹ بولا ہے اس کے دور میں تو کیا اونٹ بیکار ہونے تھے اس واصل جہنم ہونے کے سو سال بعد تک بھی اونٹ بیکار نہیں کوئی باشعور اور منصف مزاج قادیانی اتنی واضح کذب بیانیوں کے بعد عبرت حاصل کرے ۔
سوال نمبر 5 :۔ آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی رقمطراز ہے کہ
'' اگر قرآن مجید نے میرا نام ابن مریم نہیں رکھا تو میں جھوٹا ۔'' (تحفہ ندوہ صفحہ 10 مندرجہ روحانی خزائن جلد 19صفحہ98)
قادیانی دوستو ! پورے قرآن کریم میں سے بتائیے کس آیت میں مرزا غلام احمد قادیانی کا نام ابن مریم رکھا گیا ہے اگر ایسا نہیں تو پھر کوئی منصف مزاج قادیانی اعلان کردے کہ مرزاقادیانی کذاب تھا۔
سوال نمبر 6 :۔ آنجہانی مرزاقادیانی ایک مقام پر لکھتا ہے کہ
'' ایک نبی اپنے اجتہاد میں غلطی کر سکتا ہے مگر خدا کی وحی میں غلطی نہیں ہوتی ۔''
( تتمہ حقیقۃ الوحی صفحہ 135 مندرجہ روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 573)
جبکہ اس کے برعکس دوسرے مقام پر مرزا قادیانی لکھتا ہے کہ
'' نبی کی اجتہادی غلطی بھی در حقیقت وحی کی غلطی ہوتی ہے کیونکہ نبی تو کسی حالت میں وحی سے خالی نہیں ہوتا وہ اپنے نفس سے کھویا جاتا ہے اور خدائے تعالی کے ہاتھ میں ایک آلہ کی طرح ہوتا ہے ۔ پس چونکہ ہر ایک بات جو اس کے منہ سے نکلتی ہے وحی ہی ہے اس لئے جب اس کے اجتہادمیں غلطی ہو گئی تو وحی کی غلطی کہلائے گی نہ اجتہاد کی غلطی ۔''
(آئینہ کمالات اسلام صفحہ 353 مندرجہ روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 353)
قادیانی دوستو ! مرزا غلام احمد قادیانی کی اس تضاد بیانی کے بارے میں مرزے قادیانی کا اپنا فتوی بھی موجود ہے چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ
''جھوٹے کے کلام میں تناقض ضرور ہوتا ہے ۔''
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 111 مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 275 )
اب آپ مرزاقادیانی کے بارے میں کیا کہیں گے ؟
 
Top