• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

منصف مزاج قادیانیوں سے چند سوالات ( پارٹ 6)

عبیداللہ لطیف

رکن ختم نبوت فورم
عنوان :۔ منصف مزاج قادیانیوں سے چند سوالات ( پارٹ 6)

تحریر :_ عبیداللہ لطیف فیصل آباد

سوال نمبر 19۔
"اس علیم و حکیم کا قرآن شریف میں بیان فرمانا کہ 1856ء میں میرا کلام آسمان پر اٹھا لیا جائے گا یہی معنی رکھتا ہے کہ مسلمان اس پر عمل نہیں کریں گے ۔"
( ازالہ اوہام صفحہ 728 مندرجہ روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 490 )
قادیانی حضرات ! کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ قرآن شریف کی کس آیت میں اللہ تعالی نے 1857ء کا زکر کر کے مندرجہ بالا بات بیان فرمائی ہے اگر ایسا نہیں ہے اور یقیناً نہیں تو بقول آپ کے کرشن قادیانی صاحب ہی
" لعنت ہے مفتری پہ خدا کی کتاب میں
عزت نہیں ہے ذرہ بھی اس کی جناب میں "
( براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 11 مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 21 )

سوال نمبر 20 ۔
مرزا غلام احمد قادیانی اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ
"پہلے نبیوں کی کتابوں اور احادیث نبویہ میں لکھا ہے کہ مسیح موعود کے ظہور کے وقت یہ انتشار نورانیت اس حد تک ہو گا کہ عورتوں کو بھی الہام شروع ہو جائے گا اور نابالغ بچے نبوت کریں گے ۔"
( ضرورة الامام صفحہ 5 مندرجہ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 475 )
قادیانی حضرات کیا آپ وہ حدیث پیش کر کے مرزا قادیانی کو سچا ثابت کریں گے اور یہ بھی یاد رکھیے گا اس حدیث کو پیش کرنے کے بعد مرزا صاحب کے دعوی مسیح موعود کو پرکھنے کے لیے جائزہ لینا ہو گا کہ آپ کے مرزا صاحب کے دور میں کس نابالغ بچے نے نبوت کی ہے اور آپ لوگو ں نے اس نابالغ بچے کو نبی مانا ہے اور کس عورت نے الہام کا دعوی کیا ہے دلیل سے ثابت کرنا ہو گا

سوال نمبر 21_

قادیانی حضرات مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا یے کہ

"چنانچہ جس قیصر کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خط لکھا تھا جس کا ذکر صحیح بخاری میں پہلے صفحہ میں ہی موجود ہے وہ بھی موحد تھا ۔"
( انجام آتھم حاشیہ صفحہ 39 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 حاشیہ صفحہ 39 )
قادیانی حضرات کیا آپ میں سے مجھے کوئی دکھلا سکتا ہے کہ بخاری شریف کے پہلے صفحہ پر قیصر کا کہاں ذکر ہے کیا یہ صریحاً جھوٹ نہیں ہے اور سچ ہے بقول آپ کے مرزا صاحب ہی

" جھوٹ اکبر الکبائر اور تمام گناہوں کی ماں ہے ۔"
( مجموعہ اشتہارات جلد 2 صفحہ 208 طبع جدید )
 
Top