• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مولانا محمد حسین بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ کے براہین احمدیہ پر ریویو کی حقیقت

عبیداللہ لطیف

رکن ختم نبوت فورم
عنوان :۔مولانا محمد حسین بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ کے براہین احمدیہ پر ریویو کی حقیقت
تحریر :۔ عبیداللہ لطیف
عموماً قادیانی دوست مرزا قادیانی کی سچائی کی دلیل دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ دیکھیں جی اہلحدیث عالم دین مولانا محمد حسین بٹالوی نے براہین احمدیہ پر تفریظ لکھی تھی جی ہاں ہم مانتے ہیں کہ انہوں نے براہین احمدیہ پر تفریظ لکھی تھی لیکن وہ براہین احمدیہ یہ والی نہیں تھی بلکہ وہ براہین احمدیہ وہ والی تھی جس کے بارے میں مرزا صاحب اشتہار شائع کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس کتاب میں دین اسلام کی سچائی کو دو طرح پر ثابت کیا گیا ہے اول تین سو مضبوط اور قوی دلائل عقلیہ سے جن کی شان و شوکت و قدرومنزلت اس سے ظاہر ہے کہ اگر کوئی مخالف اسلام ان دلائل کو توڑدے تو اس کو دس ہزار روپیہ دینے کا اشتہار دیا ہوا ہے اگر کوئی چاہے تو اپنی تسلی کے لئے عدالت سے رجسٹری بھی کروالے دوم ان آسمانی نشانوں سے کہ جو سچے دین کی کامل سچائی ثابت ہونے کے لیے از بس ضروری ہیں ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 27 طبع جدید ) ایک اور مقام پر مرزا قادیانی اپنے اشتہار میں اس کتاب کا تزکرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ پس بہرحال ایسی کتاب کی اشد ضرورت تھی کہ جو ہر ایک فرقے کے مقابلہ پر سچائی اور حقیقت اسلام کی دلائل عقلیہ سے ثابت کرے کہ جن کے ماننے سے کسی انسان کو چارہ نہیں سو الحمدللہ کہ ان تمام مقاصد کو پورا کرنے کے لیے یہ کتاب تیار ہوئی (مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 37 طبع جدید ) جی ہاں یہ تھی وہ کتاب جس پر مولانا بٹالوی رحمة الله علیہ نے تفریظ لکھی تھی نہ کہ وہ براہین احمدیہ جو اب موجود ہے جس کے بارے میں مرزا بشیر احمد لکھتا ہے خاکسار عرض کرتا ہے کہ جب مسیح موعود علیہ السلام نے 1879 میں براہین کے متعلق اعلان شائع فرمایا تو اس وقت آپ براہین احمدیہ تصنیف فرما چکے تھے اور کتاب کا حجم قریباً دو اڑھائی ہزار صفحہ تک پہنچ گیا تھا اور اس میں آپ نے اسلام کی صداقت میں تین سو ایسے زبردست دلائل تحریر کیے تھے کہ جن کے متعلق آپ کا دعویٰ تھا کہ ان سے صداقت اسلام آفتاب کی طرح ظاہر ہو جائے گی اور آپ کا ارادہ تھا کہ جب اس کے شائع ہونے کا انتظام ہو تو کتاب کو ساتھ ساتھ اور زیادہ مکمل فرماتے جاویں اور اس کے شروع میں ایک مقدمہ لگائیں اور بعض تمہیدی باتیں لکھیں اور ساتھ ساتھ ضروری حواشی بھی زائد کرتے جاویں چنانچہ اب جو براہین احمدیہ کی چار جلدیں شائع شدہ موجود ہیں ان کا مقدمہ اور حواشی وغیرہ سب دوران اشاعت کے زمانہ کے ہیں اور اس میں اصل ابتدائی تصنیف کا حصہ بہت ہی تھوڑا آیا ہے یعنی چند صفحات سے زیادہ نہیں اس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ تین سو دلائل جو آپ نے لکھے تھے ان میں سے مطبوعہ براہین احمدیہ میں صرف ایک ہی دلیل بیان ہوئی ہے وہ بھی نامکمل طورپر ( سیرت المہدی جلد اول صفحہ 99,100 روایت نمبر 123 طبع جدید ) قادیانی دوستو یہی وجہ تھی کہ مولانا بٹالوی رحمة الله علیہ مرزا قادیانی کو بار بار کہتے رہے کہ تم نے اشتہارات شائع کرکے براہین احمدیہ کے لئے جو چندہ اکٹھا کیا ہے اس سے یہ مکمل کتاب شائع کیوں نہیں کی لیکن مرزا قادیانی کو اس کتاب کا پانچواں حصہ اپنی زندگی میں شائع کرنے کی جرات نہیں ہوئی اور مرزا قادیانی کے مرنے کے بعد اس کی ذریت نے براہین احمدیہ کا پانچواں حصہ شائع کیا جس کے مقدمہ میں کمال دھوکہ دہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے پچاس حصے لکھنے کا ارادہ تھا مگر پچاس سے پانچ پر اکتفا کیا گیا اور چونکہ پچاس اور پانچ کے عدد میں صرف ایک نقطہ کا فرق ہے اس لئے پانچ حصوں سے وہ وعدہ پورا ہو گیا ( مندرجہ روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 9 ) جب مرزا قادیانی نے اپنے وعدے سے انحراف کیا اور اپنے سابقہ عقائد جو اسلام کے مطابق تھے ان کو ترک کر کے اسلامی عقائد میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوششیں شروع کیں تو یہی مولانا محمد حسین بٹالوی رحمةاللہ علیہ صف اول کے دشمن ثابت ہوئے
 
Top