نزول عیسی علیہ السلام (حدیث: عیسیؑ کا زمین پر اترنا اور قیامت کے دن قبر میں سے ایک ساتھ اٹھنا)
حدیث …
’’عن عبداﷲ بن عمرو قال قال رسول اﷲﷺ ینزل عیسیٰ بن مریم الی الارض فیتزوج ویولدلہ ویمکث خمسا واربعین سنۃ ثم یموت فیدفن معی فی قبری فاقوم انا وعیسیٰ بن مریم فی قبر واحد بین ابی بکر و عمر‘‘
(رواہ ابن الجوزی فی کتاب الوفا، کتاب الاذاحہ ص۱۷۷، مشکوٰۃ ص۴۸۰، باب نزول عیسیٰ ابن مریم)
ترجمہ: ’’عبداﷲ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زمانہ آئندہ میں عیسیٰ علیہ السلام زمین پر اتریں گے۔ (اس سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس سے پیشتر زمین پر نہ تھے بلکہ زمین کے بالمقابل آسمان پر تھے) اور میرے قریب مدفون ہوں گے۔ قیامت کے دن میں مسیح بن مریم کے ساتھ اور ابوبکرؓ و عمرؓ کے درمیان قبر سے اٹھوں گا۔‘‘