• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

پسر موعود ،مصلح موعود کی غلط پیشگوئی

اسامہ

رکن ختم نبوت فورم
پیشگوئی

1886 میں مرزا قادیانی کی بیوی کو حمل ہوا تو اس نے یہ پیش گوئی کڑی کہ
خدائے رحیم و کریم نے جو ہر چیز پر قادر ہے مجھ کو اپنے الہام سے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ایک وجیہہ پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا اور وہ تیری ہی تخم تیری ہی ذریت سے ہوگا۔۔۔۔۔۔ علم ظاہری و باطنی سے پر کی جائے گا۔۔۔۔۔۔قوم میں اس سے برکت پائیں گی۔ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 101 )
Screenshot_20190108-131143_Gallery.jpg
اس حمل سے مرزا قادیانی کے گھر لڑکا پیدا نہ ہوا بلکہ لڑکی پیدا ہوئی اور مرزا قادیانی کی پیش گوئی بری طرح سے غلط ثابت ہوئی۔
قادیانی دھوکہ
مرزا صاحب کی زندگی میں ایک اعتراض ہوا تھا کہ لڑکے کی جگہ لڑکی پیدا ہوئی تو آپ نے جواب دیا تھا
کوئی اس معترض سے پوچھے کہ وہ فقرہ یا لفظ کہاں ہے جو کسی اشتہار میں اس عاجز کے قلم سے نکلی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ لڑکا اسی حمل سے پیدا ہوگا (مجموعہ اشتہارات جلد صفحہ 131)
ishtaharat-v1 131 qadini atrize.jpg
جواب
مرزا قادیانی نے صاف صاف اشتہار میں یہ تو نہیں لکھا تھا کہ لڑکا اسی حمل سے ہوگا لیکن اپنے مریدوں میں یہی مشہور کیا ہوا تھا اور خود بھی یہی سمجھتا تھا کہ لڑکا اسی حمل سے ہو گا۔ مرزا خود اس بات کو مانتا ہے کہ وہ یہی سمجھتا تھا کہ لڑکا اسی حمل سے ہوگا لیکن وہ اس پر اجتہادی غلطی کی تاویل کرتا ہے ( دھوکے باز دھوکا نہیں دے گا تو اور کیا کرے گا)
rk 22 573.jpg
اس عبارت سے صاف صاف پتہ چلتا ہے کہ مرزا کی یہ ہی پیشگوئی تھی کہ لڑکا اسی حمل سے پیدا ہو گا لیکن جب لڑکے کی جگہ لڑکی پیدا ہوئی تو دھوکے باز نے دھوکہ یہ دیا کہ یہ میری اجتہادی غلطی تھی
یہ مرزا قادیانی کا صرف دھواں تھا کہ کہ یہ صرف اس کا اجتہاد ہے کہ لڑکا اسی حمل سے ہونا تھا کیوں کہ مرزا قادیانی نے مجموعہ اشتہارات جلد اول ص 117 پر لکھا ہے کہ
آج 17 اپریل 1886 میں اللہ جل شانہ کی طرف سے اس عاجز پر اس قدر کھولا گیا ہے کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو مدت ایک حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا۔
اس سے ظاہر ہے کہ غالبا ایک لڑکا بھی ہونے والا ہے یا بالضرورۃ اس کے قریب حمل میں
ishtaharat-v1 117.jpg
اس عبارت کے پہلے حصے میں الہام سے یہ بات لکھی گئی ہے کہ لڑکا ہونے والا ہے وہ بھی مدت ایک حمل کے اندر دوسرے حصے میں بات کو گول مول کرنے کے لئے ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا اس کے قریب حمل میں کے الفاظ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ابھی مرزا قادیانی کی اس ہیرا پھیری سے ہمیں کوئی سروکار نہیں لیکن اس عبارت سے صاف واضح ہے کہ کے مرزا کے خودساختہ الہام سے لڑکا اسی حمل سے ہونا تھا۔ ان الفاظ کی اور تشریح مرزا قادیانی کی ایک اور اشتہار 17 اگست 1887 میں مرزا نے یوں کی ہے۔
اے پڑھنے والوں میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ وہ لڑکا جس کے تولد کے لیے میں نے اشتہار 118 اپریل 1886 میں پیشگوئی کی تھی کہ اگر وہ موجودہ حمل سے پیدا نہ ہوا تو دوسرے حمل میں جو اس کے قریب ہیں ضرور پیدا ہوجائے گا ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 141 )
ishtaharat-v1 141 (2).jpg اس تحریر سے صاف واضح ہے کہ مرزا قادیانی کے الہام ایک مدت حمل سے مراد موجودہ حمل تھا اب صرف ایک بات باقی ہے اگرچہ اشتہار 18 اپریل 1886 کا الہام مدت ایک حمل سے تجاوز نہیں کرے گا سے مراد موجودہ حامل تو ثابت ہو گیا مگر اس اشتہار میں یہ بھی تو لکھا ہے ابھی پیدا ہونے والا ہے یا بل ضرورت اس کے قریب حمل میں سو اس کا جواب یہ ہے کہ جب کہ الہام میں صریح الفاظ موجود ہیں کہ مدت ایک حمل سے یعنی موجودہ حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا تو یہ دوسرا فقرہ مرزا قادیانی کی راست گوئی کا اظہار کر رہا ہے ۔
قادیانی دھوکہ
قادیانی عموماً دھوکہ دیتے ہیں کہ یہ اشتہار جس میں الفاظ مدت ایک حمل ہیں یہ مصلح موعود کے لئے نہیں اور وہ یہ الفاظ پیش کرتے ہیں غالباً ایک لڑکا ہونے والا ہے ۔
جواب
اسکا جواب یہ ہے کہ مرزا قادیانی نے خود اسے مصلح موعود کا الہام قرار دیا ہے لیکن اس نے مدت ایک حمل کی تاویل یہ کی ہے کہ مدت ایک حمل سے مراد ڈھائی سال یا نو سال ہیں
مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا ایک

ذوالوجوہ جس کی ٹھیک ٹھیک وہی تشریح ہے جو میر عباس علی لدھیانوی نے کی ہے یعنی نو برس یا ڈھائی برس ( مجموعہ اشتہارات جلد1 صفحہ 126 )

ishtaharat-v1 126.jpg

ہم بھی قائل تیری نیرنگی کے ہیں یاد رہے
او زمانے کی طرح رنگ بدلنے والے

قادیانی دھوکہ
مصلح موعود سے مراد مرزا بشیرالدین محمود ہے
جواب
بشیر الدین محمود مصلح موعود نہیں ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ مرزا قادیانی نے باوجود اس کے کہ بشیر الدین محمود موجود تھا۔ مبارک احمد کو مصلح موعود قرار دیا ( خزائن جلد 15 صفحہ 221 )
rk 15 221.jpg
مرزا قادیانی نے مبارک احمد کو مصلع موعود قرار دیا اب دیکھیں اس کا کیا حشر ہوا
وہ بے چارا نو سال کی عمر میں ہی فوت ہو گیا ( مجموعہ اشتہارات جلد3 صفحہ 586)
ishtaharat-v3 586 (2).jpg

خلاصہ کلام یہ ہے کہ مرزا قادیانی کی بیوی کو حمل ہوا اس نے پیش گوئی کی کہ اس سے ایک لڑکا پیدا ہوگا اور اس کی بہت ہی شان بیان کی۔ہو یہ کہ اس حمل سے لڑکی پیدا ہوگی۔ اس کے بعد مرزا نے جس بھی لڑکے کو اس پیشگوئی کے مطابق مصلح وعود کہا وہ زندہ نہ رہ سکا۔ ثابت ہوا مرزا قادیانی اس پیشگوئی میں جھوٹا تھا
 
Top