• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ڈاکٹر محمد شکیل عطاری - تعارف

ڈاکٹر محمد شکیل عطاری

رکن ختم نبوت فورم
تعارف

میرا نام محمد شکیل ہے۔ ضلع جھنگ میں پیدا ہوا۔ ابتدائی تعلیم جھنگ سے حاصل کی۔ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدر سے میٹرک کا امتحان 1999 میں اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے تحت پاس کیا۔ گورنمنٹ کالج جھنگ سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم ایس سی زوالوجی کے لئے داخلہ لیا اور وہیں سے ایم فل زوالوجی کی ڈگری حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد سے ہی پی ایچ ڈی زوالوجی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ سے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے تحت ڈسپنسنگ کورس بھی مکمل کیا۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے تحت ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جھنگ سے کمپیوٹر ایپلیکیشن اینڈ ڈیٹابیس مینیجمنٹ سسٹمز کا کورس مکمل کیا۔ اس کے علاوہ گرافکس ڈیزائننگ اور ویژوئل بیسک 6 میں پروگرامنگ میں کسی حد تک مہارت حاصل کی۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت بی ایڈ اور ایم ایڈ (سائنس ایجوکیشن) کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ مفتی صدیق صاحب درویش جھنگ رحمہ اللہ تعالی سے عربی اور ترجمہ و تفسیر قرآن کریم کی کلاسز میں بھی کچھ دن زانوئے تلمذ تہ کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ بطور سائنس معلم بیالوجی کے معلم کی حیثیت سے فرائض بھی سر انجام دے رہا ہوں اور ملت کالج جھنگ میں ایم ایس سی زوالوجی کلاس کے معلم کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔ بیالوجی اور کیمسٹری کی میٹرک سطح کے طلبہ کے لئے کتب بھی لکھ چکا ہوں۔ اس کے علاوہ مسجد میں امامت کے فرائض بھی سر انجام دے چکا ہوں نیز قرآن مجید تجوید کے ساتھ بالغان کو پڑھانے کی سعادت بھی حاصل ہوتی ہے۔ امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دام ظلہ سے بیعت طریقت کی سعادت حاصل کی اور کئی بار مصافحہ و دست بوسی کا شرف بھی حاصل کیا۔
 
آخری تدوین :
Top