• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کتاب قضاء وقدر پر خدا کی سرخی کے دستخط

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مرزا قادیانی کی لکھی ہوئی "کتاب قضاء وقدر" پر خدا کی سرخی کے دستخط

مرزا غلام قادیانی جس کو مذھب قادیانیت میں نبی و رسول سمجھا جاتا ہے اکثر دوست اس چیز سے بے خبر ہیں کہ مرزا قادیانی نے اپنی بعض تحاریر میں خدا کا بیٹا ، خود خدا ہونے اور پھر کائنات کا نظام چلانے کا بھی دعویٰ کیا ہے جن میں سے ایک تحریر پیش خدمت ہے ۔
"ایسا ؔ ہوتا ہے کہ بعض صفات جمالیہ یا جلالیہ الٰہیہ انسان کی شکل پر متمثّل ہوکر صاحبِ کشف کو نظر آجاتے ہیں اور مجازی طور پر وہ یہی خیال کرتا ہے کہ وہی خداوند قادر مطلق ہے اور یہ امر ارباب کشوف میں شائع و متعارف و معلوم الحقیقت ہے جس سے کوئی صاحب کشف انکار نہیں کرسکتا) غرض وہی صفت جمالی جو بعالم کشف قوت متخیّلہ کے آگے ایسی دکھلائی دی تھی جو خداوند قادر مطلق ہے اس ذات بے چون و بے چگون کے آگے وہ کتاب قضاء وقدر پیش کی گئی اور اس نے جو ایک حاکم کی شکل پر متمثل تھا اپنے قلم کو سرخی کی دوات میں ڈبو کر اول اس سرخی کو اس عاجز کی طرف چھڑکا اور بقیہ سرخی کا قلم کے مونہہ میں رہ گیا اس سے اس کتاب پر دستخط کردیئے اور ساتھ ہی وہ حالت کشفیہ دور ہوگئی اور آنکھ کھول جب خارج میں دیکھا تو کئی قطرات سرخی کے تازہ بہ تازہ کپڑوں پرپڑے چنانچہ ایک صاحب عبداللہ نام جو سنور ریاست پٹیالہ کے رہنے والے تھے اور اس وقت اس عاجز کے پاس نزدیک ہوکر بیٹھے ہوئے تھے دو یا تین قطرہ سرخی کے ان کی ٹوپی پر پڑے۔ پس وہ سرخی جو ایک امر کشفی تھا وجود خارجی پکڑ کر نظر آگئی۔ اسی طرح اور کئی مکاشفات میں جن کا لکھنا موجب تطویل ہے مشاہدہ کیا گیا ہے اور اپنے ذاتی تجارب سے ثابت ہوگیا جو بلاشبہ امور کشفیہ کبھی کبھی باذنہ ٖ تعالیٰ وجود خارجی پکڑتے ہیں"
(روحانی خزائن جلد2، صفحہ 180 ،سرمہ چشم آریہ)

Ruhani-Khazain-Vol-02_Page_202.png

اس تحریر پر اٹھنے والے اعتراضات
  1. اللہ تعالیٰ کی صفات جمالیہ یا جلالیہ الٰہیہ کون سی ہیں ؟ اور قرآن و حدیث میں کہاں لکھا ہے ؟
  2. صفات الہیہ انسان کی شکل پر متمثّل کیسے ہو سکتی ہیں قرآن و حدیث سے جواب دیں؟
  3. جماعت نے مرزے کے وہ کپڑے سنبھال کر رکھے ہیں کہ نہیں جن پر خدا کی پھینکی ہوئی سرخی کے قطرات تھے ؟
  4. عبداللہ سنور کی ٹوپی بھی موجود ہے کہ نہیں ؟
جبکہ اسلامی نکتہ نگاہ سے یہ دروغ گوئی کے علاوہ کچھ نہیں ہے یہ مرزا قادیانی کا فریب و فراڈ تھا اور کچھ بھی نہیں۔
 
آخری تدوین :
Top