اعلان انعام
باوجود اس قدر اتمام حجت کے اگر پھر بھی کوئی شخص مرزاقادیانی کو سچا سمجھنے پر مصر ہو تو اس پر اپنے نبی کی صداقت کے ثبوت کے لئے تیار ہو جانا چاہئے۔ اس طرح نہ صرف وہ اپنے خیال میں دینی کام کرے گا بلکہ میں اعلان کرتا ہوں کہ فی جھوٹ غلط ثابت کرنے پر مبلغ دس روپے انعام دوں گا۔ بشرطیکہ فی جھوٹ فی الواقع جھوٹ ثابت ہونے پر ایک ایک قادیانی توبہ کرتا جائے۔