• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 51 (اکثر احادیث صحیح ہونے کے باوجود مفید نہیں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 51 (اکثر احادیث صحیح ہونے کے باوجود مفید نہیں)

۵۱… ’’اکثر احادیث اگر صحیح بھی ہوں تو مفید ظن ہیں۔ والظن لا یغنی من الحق شیئاً ‘‘

(ازالہ اوہام ص۶۵۴، خزائن ج۳ ص۴۵۳)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی کا صریح کذب وبہتان ہے۔ اگر حدیث کا یہی مرتبہ ہوتا تو اﷲتعالیٰ اپنے کلام پاک میں یوں نہ فرماتے۔
۱… ’’ اطیعوا اﷲ واطیعو الرسول (نساء:۵۹)‘‘
۲… ’’ قل ان کنتم تحبون اﷲ فاتبعونی یحببکم اﷲ (آل عمران:۴۱)‘‘
۳… ’’ فلا وربک لا یؤمنون حتی یحکموک فیما شجر بینہم ثم لا یجدوا فی انفسہم حرج مما قضیت ویسلموا تسلیما (نساء:۶۵)‘‘
’’ وما کان لمؤمن ولا مؤمنۃ اذا قضی اﷲ ورسولہ امراً ان یکون لہم الخیرہ من امرہم ومن یعص اﷲ ورسولہ فقد ضل ضلالا مبینا (الاحزاب:۳۶)‘‘
پہلی آیت میں اﷲتعالیٰ نے کلام اﷲ اور صحیح حدیث نبوی کی اطاعت کا ایک جیسا حکم دیا ہے۔ دوسری آیت میں رسول کریمﷺ کی حدیث کی اطاعت کو اپنا محبوب ننے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ تیسری آیت حدیث رسول اﷲﷺ کی اطاعت کو معیار ایمان قرار دیا ہے۔ چوتھی آیت میں اﷲ جس طرح کلام اﷲ کے مخالف اور منکر کو گمراہ قرار دے رہے ہیں۔ اسی طرح مخالف حدیث رسول کو بھی مردود ٹھہرا رہے ہیں۔ اس طرح کی آیات سے قرآن پاک بھرا پڑا ہے۔ جس کا جی چاہے۔ مطالعہ کرے یا اگر مزید ایسی آیات کی ضرورت ہو تو مجھ سے حوالے طلب کر سکتا ہے۔
تصدیق از مرزاقادیانی

(شہادت القرآن ص۳، خزائن ج۶ ص۲۹۹) ’’ہمیں اپنے دین کی تفصیلات احادیث نبویہ کے ذریعہ سے ملی ہیں۔ نماز، زکوٰۃ کے احکام کی تفاصیل معلوم کرنے کے لئے ہم بالکل احادیث کے محتاج ہیں… اسلامی تاریخ کا مبداء اور منبع یہی احادیث ہیں۔ اگر احادیث کے بیان پر بھروسہ نہ کیا جائے تو پھر ہمیں اس بات کو بھی یقینی طور پر نہیں ماننا چاہئے کہ درحقیقت حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ اور حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ آنحضرتﷺ کے اصحاب تھے۔‘‘
’’اگر یہ مسیح ہے کہ احادیث کچھ چیز نہیں تو پھر مسلمانوں کے لئے ممکن نہ ہوگا کہ آنحضرتﷺ کی پاک سوانح میں سے کچھ بھی بیان کر سکیں۔‘‘ ’’اگر احادیث کی نسبت ایسی ہی رائیں قبول کی جائیں تو سب سے پہلے نماز ہی ہاتھ سے جاتی ہے۔ کیونکہ قرآن نے تو نماز پڑھنے کا نقشہ کھینچ کر نہیں دکھلایا۔ صرف یہ نمازیں احادیث کے بھروسہ پر پڑھی جاتی ہیں۔‘‘

(ملخص خزائن ج۶ ص۲۹۹تا۳۰۱)
اب فرمائیے حضرات نمبر۵۱ کس قدر زبردست جھوٹ ہے۔ جہاں حدیث صحیحہ کے حکم کو بھی حق کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔
 
Top