کون سی کتاب لازمی ہے (سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ)
ایک دفعہ لاہور میں عطاء اللہ شاہ بخاری نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا، تمہارے ایک بڑے لیڈر نے کسی سے کہا بخاری سے پوچھو اس نے انڈیا ایکٹ بھی پڑھا ہے میں نے کہلا بھیجا میں نے انڈیا ایکٹ نہیں پڑھا ، تم نے قرآن نہیں پڑھا ـ فیصلہ اللہ میاں کی عدالت میں ہو گا کہ کون سی کتاب پڑھنی لازمی تھیـ
حوالہ: امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کی باتیں صفحہ نمبر 109