• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا حضرت عیسیؑ کی نزول کے بعد سب لوگ مسلمان ہو جائیں گے ؟

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سورہ النسا، کی آیت 159 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے
و ان من اھل الکتاب الا لیومنن بہ قبل موتہِ و یوم القیامتہ یکون علیھم شھیدا
اور اہل کتاب میں سے کوئی نہ ہو گا مگر یہ کہ ضرور ایمان لائے گا حضرت عیسیؑ پر حضرت عیسیؑ کی موت سے پہلے اور حضرت عیسیؑ قیامت کے دن ان اہل کتاب پر اس کی گواہی دیں گے ۔(ترجمہ حضرت شاہ ولی اللہ ؒ )
قادیانی اس پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ اگر حضرت عیسیؑ کے نزول کے بعد سب لوگ مسلمان ہو جائیں گے تو یہ بات اس آیت قرآنی کے خلاف ہے ۔
" مگر افسوس کہ وہ (اہل اسلام) اپنے خود تراشیدہ معنوں سے قرآن میں اختلاف ڈالنا چاہتے ہیں جس حالت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔۔۔ و القینا بینھم العدواۃ و البغضا الیٰ یوم القیامتہ جس کے معنی یہ ہیں یہود و نصاریٰ میں قیامت تک بغض اور دشمنی رہے گی تو اب بتلاو کہ جب تمام یہودی قیامت سے پہلے ہی حضرت مسیح پر ایمان لے آئیں گے تو پھر بغض اور دشمنی قیامت تک کون لوگ کریں گے " ( رخ جلد 17 ص 309)
اس اعتراض کا یہاں تحقیقی جواب کی بجائے الزامی جواب پیش کیا جاتا ہے کہ یہاں تو مرزا غلام احمد قادیانی سب کے ایمان لانے پر اعتراض کر رہے ہیں لیکن وہ خود ہی اپنی مختلف تحریرات میں اہل اسلام کے موقف ساتھ اتفاق فرما چکے ہیں ۔
" اس پر اتفاق ہو گیا ہے کہ مسیح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا اور ملل باطلہ ہلاک ہو جائیں گی اور راست بازی ترقی کرے گی " روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 381)



" قرآن شریف نے بھی یاجوج ماجوج کے غلبہ اور طاقت کے ذکر کرنے کے بعد فرمایا ہے 3 ۱؂ یعنییاجوج ماجوج کے زمانہ میں بڑا تفرقہ اور پھوٹ لوگوں میں پڑ جائے گی اور ایک مذہب دوسرے مذہب پر اور ایک قوم دوسری قوم پر حملہ کرے گی۔ تب اُن دنوں میں خدا تعالیٰ اس پھوٹ کے دُور کرنے کے لئے آسمان سے بغیر انسانی ہاتھوں کے اورمحض آسمانی نشانوں سے اپنے کسی مرسل کے ذریعہ جو صُور یعنی قرنا کا حکم رکھتا ہوگا اپنی پُرہیبت آواز لوگوں تک پہنچائے گا جس میں ایک بڑی کشش ہوگی اور اس طرح پر خدا تعالیٰ تمام متفرق لوگوں کو ایک مذہب پر جمع کردے گا۔ "( روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 88)

" تم ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذہب پر جمع کر دیں گے " (روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 311)
" خدا نے تکمیل اس فعل کی جو تمام قومیں ایک قوم کی طرح بن جائیں اور ایک ہی مذہب پر ہو جائیں زمانہ محمدی کے آخیری حصہ میں ڈال دی جو قیامت کا زمانہ ہے " روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 91
" یہ عالمگیر غلبہ مسیح موعود کے وقت میں ظہورمیں آئے گا " ایضا
"اور خدا نے اس آخری زمانے کے بارہ میں جس میں تمام قومیں ایک ہی مذہب پر جمع کی جائیں گی ۔۔۔۔(خزائن ج 20 ص 183)

" اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہو گی کہ عیسیٰ کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید ہو کر اس جھوٹے عقیدے کو چھوڑ دیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا " روحانی خزائن جلد 20 ص 67
 
Top