• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا نبی شاعر ہوتا ہے؟

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی حضرات اکثر مرزا غلام قادیانی کی شاعری پوسٹ کرتے نظر آتے ہیں۔ پھر انھیں جب کہوں کے نبی شاعر نہیں ہوتا تو وہ حضور ﷺ سے منسوب کچھ کلامِ موزوں پیش کرتے ہیں۔ تو سوال ہے کیا نبی اللہ شاعر ہوتے ہیں؟ اور شعر کہتے ہیں؟ اور ان اشعار کی کیا حقیقت ہے؟
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
آپ تو شاعری کی باتیں کرتے ہیں جناب مرزائیوں کے ہاں نبوت کا معیار یہ ہے کہ نبی شرابی ، زانی ، چور ،لٹیرا ، دائم المریض ، افیونی ، مراقی ، وغیرہ سب کچھ ہو سکتا ہے آپ نے تو بہت چھوٹی بات کر دیں ہے ۔ مرزائیوں کا نبی بہت کچھ ہو سکتا ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے
 

تصدق حسین

رکن ختم نبوت فورم
حمزہ صاحب پہلے تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کسی انسان کا قول ہمارےلئے حجت نہیں ہے اور پھر قادیانی غیر مسلم کا تو قطعی نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے حجت اللہ کریم کا قرآن ہے آئیے اس پر موضوع پر پہلے قطعی اور لاریب کلام کا فیصلہ پڑھئیے
اِنَّہٗ لَقَوْلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۚۙ۴۰﴾ وَّ مَا ہُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تُؤْمِنُوۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾ سورۃ الحاقہ آیت نمبر41,40
ترجمہ : بے شک قرآن کریم رسول کا قول ہے اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے بہت تھوڑے ہیں جو ایمان رکھتے ہیں ۔
سورۃ الحاقہ کی ان آیات ِ کریمہ میں اللہ کریم نے خود نبی کریم ﷺ کے شاعر ہونے کی نفی کی ہے تو پھر کسی قادیانی غیر مسلم کی کیا مجال کہ وہ قادرِ مطلق کے فرمان سے آگے بڑھتے ہوئے شاعر کہے۔
نبی برحق کو شاعر کہنا کن کا طریقہ ہے یہ بھی قرآن نے ہمیں خبر دی ہے
سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر5 میں فرمان ہے

بَلِ افْتَرٰىہُ بَلْ ہُوَ شَاعِرٌ (سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر5)
ترجمہ : بلکہ ان (کافروں )نےنبی ﷺ پر جھوٹ باندھا"بلکہ وہ تو شاعر ہیں "
وَ یَقُوۡلُوۡنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوۡۤا اٰلِہَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوۡنٍ ﴿ؕ۳۶﴾ سورۃ الصٰفٰت آیت نمبر36
ترجمہ : اور وہ (کافر)کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک مجنوں شاعر کے لیے چھوڑدیں ۔
لہذا مذکورہ آیات سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ نبی کریم ﷺ کو شاعر کہنا کفار کی خصلت ہے نہ کہ کسی مسلمان کی ۔۔۔
اب حفظِ ماتقدم کے طور پر یہ بات بھی کہے جا رہا ہوں کہ اگر کوئی سر پھرا مربی اٹھے اور کہے کہ آپ لوگ مرزے کو کیوں شاعر کہتے ہیں تو بات گھوم پھر کر پھر وہی آجاتی ہے کہ صاحب پہلے مرزے کو نبی تو دور کی بات صحیح الحواس انسان تو ثابت کریں نبی کا مقام تو بہت بعد کی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
Top