حمزہ صاحب پہلے تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کسی انسان کا قول ہمارےلئے حجت نہیں ہے اور پھر قادیانی غیر مسلم کا تو قطعی نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے حجت اللہ کریم کا قرآن ہے آئیے اس پر موضوع پر پہلے قطعی اور لاریب کلام کا فیصلہ پڑھئیے
اِنَّہٗ لَقَوْلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿ۚۙ۴۰﴾ وَّ مَا ہُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تُؤْمِنُوۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾ سورۃ الحاقہ آیت نمبر41,40
ترجمہ : بے شک قرآن کریم رسول کا قول ہے اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں ہے بہت تھوڑے ہیں جو ایمان رکھتے ہیں ۔
سورۃ الحاقہ کی ان آیات ِ کریمہ میں اللہ کریم نے خود نبی کریم ﷺ کے شاعر ہونے کی نفی کی ہے تو پھر کسی قادیانی غیر مسلم کی کیا مجال کہ وہ قادرِ مطلق کے فرمان سے آگے بڑھتے ہوئے شاعر کہے۔
نبی برحق کو شاعر کہنا کن کا طریقہ ہے یہ بھی قرآن نے ہمیں خبر دی ہے
سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر5 میں فرمان ہے
بَلِ افْتَرٰىہُ بَلْ ہُوَ شَاعِرٌ (سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر5)
ترجمہ : بلکہ ان (کافروں )نےنبی ﷺ پر جھوٹ باندھا"بلکہ وہ تو شاعر ہیں "
وَ یَقُوۡلُوۡنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوۡۤا اٰلِہَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوۡنٍ ﴿ؕ۳۶﴾ سورۃ الصٰفٰت آیت نمبر36
ترجمہ : اور وہ (کافر)کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک مجنوں شاعر کے لیے چھوڑدیں ۔
لہذا مذکورہ آیات سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ نبی کریم ﷺ کو شاعر کہنا کفار کی خصلت ہے نہ کہ کسی مسلمان کی ۔۔۔
اب حفظِ ماتقدم کے طور پر یہ بات بھی کہے جا رہا ہوں کہ اگر کوئی سر پھرا مربی اٹھے اور کہے کہ آپ لوگ مرزے کو کیوں شاعر کہتے ہیں تو بات گھوم پھر کر پھر وہی آجاتی ہے کہ صاحب پہلے مرزے کو نبی تو دور کی بات صحیح الحواس انسان تو ثابت کریں نبی کا مقام تو بہت بعد کی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔