5 کروڑ قادیانی / مرزائی کہاں گئے؟
آجکل مرزائیوں کے سالانہ جلسہ جرمنی میں مرزا مسرور کے ہاتھ بیعت ہونے کی ویڈیو گردش کر رہی ہین اور بتایا جارہا ہے کہ اس جلسہ مین بیس ہزار لوگ مرزائی ہوئے اور
مرزا مسرور کے ہاتھ پر بیعت کی۔
پوری دنیا سے قادیانیوں کو اکٹھا کرکے جلسہ گاہ میں جمع کرکے یہ باور کیا جاتا ہے یہ سب ابھی مرزائی ہوئے حالانکہ وہ پہلے ہی سے مرزائی ہوتے ہیں۔
قادیانی / مرزائی ہر سال اپنے پروگراموں میں اپنی تعداد بڑھنے کا ذکر کرتے ہیں اور اس میں انتہائی مبالغہ سے کام لیتے ہیں۔ اگر 2012 اور 2013 کی ان ہی کے روزنامہ الفضل کے شمارے پڑھیں تو یقینا قادیانی جماعت کے جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت پتہ چل سکے گی۔
1 "پوری دنیا میں اس جماعت کی تعداد کئی ملین کی ہے۔محتاط اندازے کے مطابق یہ تعداد 200 ملین کے قریب ہے۔"
(روزنامہ الفضل 4 جون 2012)
2 "اب ہم ایک سو پچاس ملین ہیں"
(روزنامہ الفضل 24 اکتوبر 2013)
ملاحظہ کیجیے روزنامہ الفضل 2012 ء کے مطابق جماعت کی تعداد 200 ملین یعنی 20 کروڑ ہے جبکہ 2013 ء میں روزنامہ الفضل کے مطابق تعداد 150 ملین یعنی 5 کروڑ کم ہو کر 15 کروڑ ہو گئی۔
کیا قادیانی اپنے مربّیانِ سلسلہ سے پوچھنے کی جسارت کرسکتے ہیں کہ آخر ایک سال میں 5 کروڑ مرزائی / قادیانی کہاں گئے؟؟