• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تیسویں دلیل: اسلام زندہ دین ہے، صراط مستقیم باقی ہے

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
تیسویں دلیل: اسلام زندہ دین ہے، صراط مستقیم باقی ہے

نبی کریم ﷺ نے ایک مرتبہ ایک لکیر لگائی اور فرمایا یہ اللہ کا راستہ ہے پھر اس کے دائیں بائیں کچھ لکیریں لگائیں فرمایا یہ دوسرے راستے ہیں ان میں سے ہرراستے پر ایک شیطان ہے جو اپنی طرف بلا رہاہے۔ (شرح السنۃ ج۱ص۱۹۶ مشکوۃ ص۳۰)

upload_2015-11-22_18-7-2.png

وَأَنَّ ہٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْہُ ( الانعام :۱۵۲)
آپ نے نکتہ نہیں لگایا آپ نے نکتہ لگایا ہوتا تو یہ مطلب ہوتا کہ ہدایت صرف آپ کی ذات تک محدود ہے آپ نے سیدھی لکیر لگائی جس کامطلب یہ ہے کہ ہدایت کا راستہ آپ سے آگے چلا اور سیدھا چلا وہ اس طرح کہ ہر زمانے میں اصاغر اکابر کے نقش قدم پر چلتے رہے۔جیسے اپنے بڑوں سے اخذکیا چھوٹوں کو پہنچایااس جماعت کے ذریعے امت کو کتاب وسنت کا علم ہوا اس جماعت سے معلوم ہوا کہ نبوت حضرت محمدﷺ پر ختم ہوچکی ہے اس لئے نہ آپ سے پہلا دین معتبرنہ بعد کا۔اس جماعت کا باقی رہنا اس دین کا امتیاز ہے۔الحمد للہ یہ جماعت باقی ہے اور دین زندہ ہے ۔ عیسی علیہ السلام آئیں گے تو اس جماعت کے افراد ان کا استقبال کریں گے۔
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top