ھمراز
رکن ختم نبوت فورم
ایک شخص کسی گورمےنامی فیکٹری میں کام کرتا ہے ۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ اس گورمے نامی فیکٹری کو چھوڑ کر اسی کے مدمقابل اپنی نئی فیکٹری بناتا ہے اور اس کا نام بھی گورمے رکھتا ہے اور اس کا نشان(لوگو) بھی ایسا ہی رکھتا ہے تو کیا گورمے فیکٹری والے اس پر قانونی کاروائی نہیں کریں گے؟ نجانے وہ کس گھٹیامعیار کی لوگوں کو اشیاء فراہم کر کے اصل فیکٹری کا نام بدنام کر دے یا انکے نام پر لوگ انگلی تو اٹھائیں گے۔ یہی حال ان مرزئیوں کا ہے یہ اسلام کا نام لے کر انگریزوں کا کفر پھیلا رہے ہیں اور اوپر سے واویلا مچاتے ہیں کہ ہم کو اسلام کا نام نہیں لیا جانے دیتا اذان نماز وغیرہ۔اب ایسے لوگوں کہ خلاف ایکشن لینا تو ہمارا فرض ہے جو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہمیں کافر کی فیکٹری کا پتہ ہے اس کا اپنا نام اور اپنے لوگو سے رجسٹر ہے اور عام لوگوں کو بھی علم ہے کہ یہ فیکٹری کافر کی ہے۔ ہمیں تو اس کافر سے خطرہ ہے جو نام تو مسلمان فیکٹری کا استعمال کر رہا ہے لیکن اپنا کفر پھیلا رہا ہے جس سے عام لوگ نا واقف ہیں۔تو ہم کیسے اس فتنہ کو کھلا چھوڑ دیں جس کی تعلیم سراسر قرآن و حدیث کے خلاف ہے۔ اللہ ہمیں اس مگرمچھ کے آنسوں رونے والے کافروں سے بچاۓ۔ آمین