آخری اینٹ کون؟
مرزا قادیانی نے نہ صرف رحمت عالم ﷺ کے مقابلہ میں نبوت کا اعلان کیا بلکہ حضور علیہ السلام کے مقابلہ میں اپنے عقائد باطلہ و نظریات فاسدہ کی بنیاد رکھی ۔ مثلاً حضور نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ نبوت بند ہے ۔ مرزا قادیانی نے مقابلہ میں کہا کہ نبوت جاری ہے حضور کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ جہاد جاری ہے ۔ مرزا قادیانی نے مقابلہ میں کہا کہ جہاد بند ہے ۔ حضور نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ مدار نجات میری ذات ہے ۔ مرزا قادیانی نے مقابلہ میں کہا کہ مدار نجات میری ذات ہے ۔ جو مجھے نہیں مانتا وہ کافر ہے ۔
حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ "نبوت کے محل کی آخری اینٹ میں ہوں اور میں ہی نبیوں کا (سلسلہ ) ختم کرنے والا ہوں(بخاری و مسلم)"
جبکہ مرزا قادیانی نے اس کے جواب میں کہا :
" پس خدا نے ارادہ فرمایا کہ اس پیشگوئی کو پورا کرے اور آخری اینٹ کے ساتھ بنا کو کمال تک پہنچا دے۔ پس میں وہی اینٹ ہوں"
(روحانی خزائن جلد 16 خُطبۃً اِلھَامِیَّۃً صفحہ 178)

جس طرح شیطان نے حضرت آدم علیہ السلام کا مقابلہ کیا تھا اسی طرح ملعون مرزا قادیانی ہر بات میں حضور نبی کریم ﷺ کا مقابلہ کرتا ہے
آخری تدوین
: