(آغاز تقریر مولانا مفتی محمود)
مولوی مفتی محمود: جناب اس تقریر میں جتنے بھی حوالے ہیں، کتابوں کے، اخبارات کے، وہ کتابیں یا اخباریں ہم نے یہاں پہنچا دی ہیں۔ کوئی صاحب بھی چاہیں تو وہ لائبریری میں جاکر وہاں سے یہ حوالے دیکھ سکتے ہیں۔ کوئی کتاب یا حوالہ ایسا نہیں جو وہاں موجود نہ ہو۔
1876 ومن اظلم ممن افتری علی اﷲ کذبا او قال اوحی الیّٰ ولم یوح الیہ شیٔ۰ (انعام:۹۳)
ترجمہ: ’’اور اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اﷲ پر جھوٹ باندھے، یا کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے۔ حالانکہ اس پر کوئی وحی نہ آئی ہو۔‘‘
انہ سیکون فی امتی کذابون ثلاثون کلہم یزعم انہ نبی وانا خاتم النّبیین لا نبی بعدی۰ (ارشاد آنحضرتﷺ)
ترجمہ: ’’میری امت میں تیس کذاب پیدا ہوں گے۔ ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے۔ حالانکہ میں خاتم النّبیین ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔‘‘
(ابوداؤد ج۲ ص۱۲۷، باب الفتن، ترمذی ج۲ ص۴۵، ابواب الفتن)