• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(آپﷺ کے وقت دین کی حالت پہلی کے چاند کی طرح تھی،معاذاﷲ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(آپﷺ کے وقت دین کی حالت پہلی کے چاند کی طرح تھی،معاذاﷲ)
جناب یحییٰ بختیار: ’’آنحضرتﷺ کے وقت دین کی حالت پہلی شب کے چاند کی طرح تھی…‘‘ یہ جو میرے پاس ہے، اس پر لکھا ہوا ہے کہ ’’To be verified‘‘ ( تصدیق ہونا باقی ہے)آپ … نشان لگا ہوا ہے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، پھر یہ ہماری غلطی ہے، ہم نے نوٹ کیا تھا کہ ’’اعجاز المسیح‘‘ کا ہے۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نہیں، وہ بھی تھا، یہ بھی تھا۔
Mr. Chairman: It may be replied in the evening session. (جناب چیئرمین: اس کا جواب شام کو دیا جائے)
مرزا ناصر احمد: ’’اعجاز المسیح‘‘ جو ہے،ا س کے متعلق…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، دو علیحدہ ہیں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، وہ، وہ جو ہے دوسرا۔ ٹھیک ہے۔
Mr. Chairman: The references may be given to the witness. (جناب چیئرمین: گواہ کو حوالہ دیا جائے)
مرزا ناصر احمد: وہ، پھر وہ…
913Mr. Chairman: In the evening session.
(جناب چیئرمین: شام کے اجلاس میں)
The delegation is permitted to leave after maghrib prayers that is at 7.30 pm-7.30pm.
(وفد کو جانے کی اجازت ہے، مغرب کی نماز کے بعد ساڑھے سات بجے واپس آئے)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ غلطی پہ غلطی ۔ مجموعۂ اغلاط کا نام ہی قادیانیت ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہاں،پانچ بجے سینٹ کا سیشن ہے۔ وہ انہوں نے پہلے رکھا ہوا تھا۔ At 7:30 pm
(The delagation is permitted to leave)
(وفد کو جانے کی اجازت ہے)
ہاں جی، At 7:30
مرزا ناصر احمد: اور حوالے لکھوادیجئے۔
جناب چیئرمین: حوالے بھجوادیں گے، ابھی
The librarian will hand over the books.
(لائبریرین کتابیں (وفد کے) سپرد کرے گا)
ابھی آپ کو بھجوادیتے ہیں۔
(The delegation left the chamber)
(وفد ہال سے باہر چلا گیا)
Mr. Chairman: The Committee of the whole house is adjourned to meet at 7:30 p.m. But the members - at 7:15 p.m.
(جناب چیئرمین: پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے، ساڑھے سات بجے تک ، لیکن اراکین سوا سات بجے تک) مغرب کا وقت سات بجے ہوجاتا ہے۔ سوا سات آئیں۔
ایک رکن: سات ہی ہوتا ہے۔
جناب چیئرمین: سات بجے ’’سواسات، سوا سات‘‘ کررہے ہیں۔ نہیں جی! اور ساڑھے سات تک، ان کو ساڑھے سات کا ٹائم دیا، آپ کو سوا سات دیا ہے، کیونکہ It took us two hours to collect together. (ہمیں اکٹھا ہونے میں دو گھنٹے صرف ہوئے) ہاں ، ہاں I am sorry. It is all right. (مجھے افسوس ہے، یہ بہت اچھا ہے)
کوئی بات نہیں ہے۔ شام کو کورم کا خیال کریں جی۔ اب بھی نہیں رہا کورم۔
Thank you very much. (آپ کا بہت بہت شکریہ)
914[The Special Committee adjourned for maghrib prayers to re- assemble at 7:30 p.m.]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس مغرب کی نماز کے لئے ملتوی ہوا، ساڑھے سات بجے دوبارہ ہوگا)
[The special committee re-assembled after maghrib prayers Mr. Chairman (Sahibzada Farooq Ali) in the chair.]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس مغرب کی نماز کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ جناب چیئرمین (صاحبزادہ فاروق علی )نے صدارت کی)
Mr. Chairman: They may be called.
(جناب چیئرمین: انہیں بلالیں)
(The delegation entered the chamber)
(وفد ہال میں داخل ہوا)
----------
Mr. Chairman: Yes, the Attorney- General.
(جناب چیئرمین: جی!اٹارنی جنرل صاحب)
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! کچھ جوابات رہ گئے ہیں؟
مرزا ناصر احمد: جی۔ ایک تو آپ نے فرمایا تھا کہ ہجری شمسی جو اسلامی کیلنڈر ہے، اس کے مہینوں کے ناموں… نام کیوں وہ رکھے گئے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو آپ نے Explain (واضح)کردیا تھا۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، یہ میں نے کہا تھا کہ میں لکھ کے دے دوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، رکھ دیجئے فائل۔
مرزا ناصر احمد: ’’خطبہ الہامیہ‘‘… (Pause) ’’خطبہ الہامیہ‘‘ کے متعلق کہا گیا تھا کہ نبی اکرمa کو ’’ہلال‘‘ اور خود کو ’’بدر‘‘ کہا ہے۔ تو وہ دو (۲) تین (۳) صفحے آگے پیچھے جی دیکھے ہیں، کہیں ایسا فقرہ نہیں ہے ۔
جناب یحییٰ بختیار: مل گیا، ہمیںمل گیا ہے۔
مرزا ناصر احمد: ایسا نہیںہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہمیں مل گیا۔ (مولانا ظفر احمد انصاری سے) نہیں، وہ مولانا! سنادیجئے آپ، ریفرنس ہمارا تھا۔(مرزا ناصر احمد سے) ممکن ہے، وہ اور چیز ہو۔ وہ آپ کو سنا دیں گے۔
915مرزا ناصر احمد: جی۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اس کا مرزا بشیرالدین محمود صاحب نے بھی ذکر کیا ہے، (الفضل قادیان، ج۳نمبر۷۶ ، مورخہ یکم؍جنوری ۱۹۱۶ئ) میں ہے…
مرزا ناصر احمد: یہ تو ’’خطبہ الہامیہ‘‘ کی بات ہورہی تھی۔
 
Top