(آپ ایک فرقہ ہیں یا آپ ہی اصلی اسلام ہیں؟)
تو اس سے یہ Impression پڑتا ہے، جو میں سمجھتا ہوں، کہ آپ بھی اپنے آپ کو باقی مسلمانوں کا ایک فرقہ تصور کرتے ہیں۔ کیا یہ ہمیشہ آپ کا یہی Attitude تھا کہ آپ ایک فرقہ ہیں، یا آپ کا خیال تھا کہ آپ ہی اسلام ہیں اور آپ ہی اصلی اسلام ہیں اور باقی کوئی نہیں، فرقہ ورقہ نہیں آپ؟
1044مرزا ناصر احمد: وہ جو ایک پرانا حوالہ دیا تھا ناں کہ Census میں یہ لکھوائیں‘‘ اس میں بھی جو ہدایت تھی، مشورہ تھا، وہ یہ تھا کہ ’’احمدیہ فرقہ کے مسلمان۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ’’فرقہ‘‘ تو نہیں، اس میں لکھا ہے: "Entered as Ahmadi Muslim".
مرزا ناصر احمد: ’’احمدی مسلمان‘‘ ’فرقہ‘‘ بھی ہے ایک جگہ، ہاں، ’’فرقہ احمدیہ کے مسلمان‘‘ یعنی دونوں ہدایتوں میں دونوں فقرے موجود ہیں۔ تو احمدی، ہم … یہ جو آپ نے بات کہی، یہ درست ہے کہ ہم ایک حصہ، جس طرح اور بہتر تہتر میں، اسی طرح ایک فرقہ اپنا سمجھتے ہیں، اور ہمیشہ سے سمجھتے آتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ وہ جو مرزا صاحب نے لندن میں لیکچر دیا تھا، لیکچر تو یہ نہ ہوا، اپنوں کو تو انہوں نے بریف کردیا تھا مگر یہ کتاب اس وقت مرزا بشیرالدین صاحب نے لکھی تھی…
Mirza Nasir Ahmad: Ahmadiyyat or True Islam.
(مرزا ناصر احمد: احمدیت یا سچا اسلام)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، یہ "Ahmdaiyyat or the True Islam" یہ ۱۹۳۷ء ایڈیشن ہے، قادیان سے پبلش ہوا ہے، اس کا صفحہ 34 ہے، اس پر مرزا صاحب فرماتے ہیں:
"He distilled the impure water and discovered the subterranean channel, and removed the veil from our eyes, and opened wide the door to a vast field of research and discovery, thus providing for the ever in creaming needs of mankind, with out, in the least, going outside the teaching of the Holy Quran and interfering with the form of Islam, which was established by the Holy Prophet (Peace and the blessing of God be upon him and which it the will of God to preserve till the end of days. Once this is realized, it will be easy to comprehend that 1045although the Ahmadyyia Movement believes firmly in the Holy Quran and is a Movement of Muslims, it can not be ranked merely as one of the such of Islam…"
I go further please:
"… One the contrary, it claims that it alone represents to the world the real Islam that was revealed over 1300 years ago, and that its special mission is to enrich mankind with the unlimited spiritual treasures contained in the Holy Quran.
(جناب یحییٰ بختیار: کہ اس نے ناپاک پانی کو مصفٰی کیا اور پوشیدہ نہروں کو دریافت کیا اور ہماری آنکھوں پر پڑے ہوئے پردوں کو اتارا اور تحقیق اور معلومات کے وسیع میدان کے دروازے کھول دیئے اس طرح انسانیت کی روز بروز بڑھنے والی ضروریات کو قرآنی تعلیمات اور نبی کریمa کے قائم کردہ اسلامی خدوخال کے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے مہیا کیا۔ اگر اس بات کو ذہن نشین کرلیا جائے تو پھر یہ سمجھنا آسان ہوجائے گا کہ اگرچہ احمدیہ جماعت قرآن کریم پر محکم ایمان رکھتی ہے اور یہ مسلمانوں کی ایک جماعت ہے مگر اس (جماعت احمدیہ) کو اسلام کا ایک فرقہ نہیں کہہ سکتا۔ (میں مزید آگے بڑھتا ہوں) بلکہ اس کے برعکس احمدیہ جماعت کا موقف ہے کہ صرف یہی دنیا میں حقیقی سچا اسلام پیش کرتی ہے جوکہ تیرہ سو سال پہلے آیا تھا اور اس (جماعت احمدیہ) کا نصب العین بنی نوع انسان کو قرآن مجید میں دی ہوئی لامحدود روحانی دولت سے مالا مال کرناہے‘‘) یہ میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ جو آپ کہہ رہے ہیں …
مرزا ناصر احمد: نہیں، اس میں…
Mr. Yahya Bakhtiar: You dont consider yourself as merely sect of Islam.
مرزا ناصر احمد: یہ آپ نے پڑھ دیا، اس پر جو سوال ہے وہ کیا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے آپ سے عرض کی کہ آپ کہتے ہیں کہ Your are a sect of Islam and you should be treated as Wahabis and others. (آپ سے بھی وہابی یا دوسرے فرقوں جیسا سلوک ہونا چاہئے) میں نے کہا جی کہ یہ آپ کا سٹینڈ نہیں رہا ہے پہلے۔ پہلے آپ کا یہ سٹینڈ رہا ہے کہ:
"We are not a sect of Islam. We should not be ranked as one of the sects of Islam; we are the real Islam".
(جناب یحییٰ بختیار: ہم اسلام کا ایک فرقہ نہیں ہیں۔ ہمیں اسلام کا ایک فرقہ نہ سمجھا جائے بلکہ صرف ہم ہی حقیقی اسلام ہیں‘‘)
مرزا ناصر احمد: ہر فرقے کا یہی مذہب ہے۔