(آپ نے صحیح جواب نہیں دیا)
جناب یحییٰ بختیار: …آ پ نے کہا کہ جو خدا و رسول کے حکم کی تعمیل کرتا ہے۔ نیک آدمی ہے۔ بڑی لمبی چوڑی اسی میں بحث ہو سکتی ہے۔ وہ جو صحیح مسلمان آپ کے ہیں اس کو۔ میں نے کہا جو صحیح مسلمان ہے۔ وہ غیر احمدی ہو سکتا ہے؟ آپ نے اس کا صحیح جواب مجھے نہیں دیا۔
جناب عبدالمنان عمر: میں پھر عرض کر دیتاہوں، اگر صحیح و غلط تو آپ جج کریں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ وہ نہیں مانتا، وہ خدا اور…
جناب عبدالمنان عمر: جو میں سمجھتا ہوں عرض کر دیتاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ آپ دیکھیں کہ خدا ورسول کا حکم، آپ کے مطابق کہ مرزا صاحب مسیح موعود ہیں، ان کومانو،وہ نہیں مانتا۔ تو ایک طرف سے تو وہ گناہ گار اور کافر ہوگیا۔ پھر وہ حقیقی مسلمان بھی بن سکتا ہے؟ یہ سوال۔
جناب عبدالمنان عمر: میں نے عرض یہ کیا تھا ، پھر عرض کرتا ہوں کہ جو شخص نبی اکرمa کا انکار کرتا ہے، وہ اصلی معنوں میں، حقیقی معنوں میں، مکمل معنوں میں وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جتنے بھی ایمان کے جزو ہیں، مثلاً الحیاء من الایمان کہ حیا بھی ایمان کاجزو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: آپ دیکھیں…