(آپ کے مخالفین میں مسلمان بھی تھے؟)
جناب یحییٰ بختیار: آپ کے مخالفوں میں مسلمان بھی تو شامل تھے۔ مسلمان علمائ، مولوی تھے یا نہیں تھے؟
مرزا ناصر احمد: ہمارے مخالفوں میں مسلمانوں کے علما کا ایک حصہ تھا۔
1024جناب یحییٰ بختیار: ہاں بعض علمائ، میں یہ کہہ رہا ہوں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، بعض علماء تھے۔
جناب یحییٰ بختیار: بعض علمائ۔ بعض علمائ…
مرزا ناصر احمد: اور اس طرح جو دوسرے مذاہب میں، ان میں سے بھی شاید ان کا دو فیصد تین فیصد حملہ آور ہو اسلام کے اوپر لیکن جو اصل حوالہ ہے، جو مضمون ہے کسی کتاب میں آیا، وہ خود بتاتا ہے کہ ’’مخالف‘‘ جو کہا جاتا ہے، وہ کس کو کہا جاتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، بعض دفعہ، بعض دفعہ تو Clear ہوتا ہے، مرزا صاحب ! اور بعض دفعہ نہیں ہوتا۔ جیسے کل آپ نے…
مرزا ناصر احمد: جو Clear نہ ہو، وہ مجھ سے پوچھ لیں۔