• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ائمہ و اکابر کی تفاسیر بلاشہ حجت ہیں!

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام قادیانی آیت " إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ "(الحجر9) کی تشریح میں قرآن شریف کی حفاظت اور بلا تحریف ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایک یہ بات بھی لکھتا ہے:
دوسرے ایسے ائمہ اور اکابر کے ذریعہ سے جن کو ہر ایک صدی میں فہم قرآن عطا ہوا ہے جنہوں نے قرآن شریف کے اجمالی مقامات کی احادیثِ نبویہ کی مدد سے تفسیر کرکے خدا کی پاک کلام اور پاک تعلیم کو ہر ایک زمانہ میں تحریف معنوی سے محفوظ رکھا“۔(روحانی خزائن جلد ۱۴- اَیَّامُ الصُّلح: صفحہ 288)
اب مرزا قادیانی کی اس تحریر سے واضح ہوتا ہے کہ ہر دور میں قرآن کو معنوی تحریف سے مفسرین و مجدیدین کرام نے محفوظ رکھا۔ جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ ان کی تفاسیر ہی قرآن کی اصلی تفاسیر ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی تحریف نہیں تو ان کے حجت ہونے میں بھی کوئی شک نہیں رہتا۔
آج کل قادیانی مفسرین کی تفاسیر کو حجت ماننے سے بالکل منکر ہیں، آپ جب بھی ان سے اس بات کو ماننے کا کہیں گے تو وہ نہیں مانے گے اور کہیں گے مفسرین ان کے لئے کوئی حجت نہیں۔ ان کا یہ کہنا مرزا قادیانی کی اس تحریر کے صریح خلاف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مفسرین اہلسنت والجماعت نے قرآن کی تفسیر اس کی صحیح روح کے مطابق کی ہے اور آج کل کے قادیانیوں کے عقائد ان کی منگھڑت تشریح قرآن پر ہیں۔ اس لئے وہ اکابرین کی تفسیر کو حجت ماننے کے متحمل نہیں ہوتے۔
نیز بتاتا چلو کہ مرزائی قادیانی حضرات کے متفقہ مجددین کے نام کی لسٹ قادیانی کتاب "عسل مصفی" میں دیکھی جا سکتی ہے۔(تفصیل و سکین پیجز کے لئے: لنک)


سکین پیج:
16hp306.jpg
 
Top