(اجلاس کا ایجنڈا تقسیم نہیں ہوا)
صاحبزادہ صفی اللہ: آج کے اِجلاس کا ایجنڈا تقسیم نہیں کیا گیا، نہ ہی ہمیں کچھ نوٹس ملا ہے۔ ہم نے ٹیلیفون پر ایک دُوسرے سے بات کی تو معلوم ہوا کہ آج اِجلاس ہے۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: نہیں، یہ تو ستائیس (۲۷) کا پہلے ہی بتادیا گیا تھا۔
صاحبزادہ صفی اللہ: نہیں، ستائیس (۲۷) کا پورا یعنی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا کہ اِجلاس ہوگا اس دن۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا؟
صاحبزادہ صفی اللہ: اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ بعد میں ہم دیکھیں گے، فیصلہ کریں گے۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: خیر، ستائیس (۲۷)، میں، کہتے ہیں سیکریٹری کو۔۔۔۔۔۔ ستائیس(۲۷)۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ صفی اللہ: فیصلہ نہیں ہوا تھا۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: ۔۔۔۔۔۔۔ کا فیصلہ ہوگیا تھا۔
صاحبزادہ صفی اللہ: نہیں، فیصلہ نہیں ہوا۔۔۔۔۔۔۔
مولوی مفتی محمود: ۔۔۔۔۔۔۔ کہ صبح کے اِجلاس میں وہ پیش ہوں گے یا شام کے اِجلاس میں ہوں گے۔ خیال تھا کہ شاید پارلیمنٹ کا اِجلاس ستائیس (۲۷) کی صبح کو بھی ہو1513جائے تو شام کو پیش ہوجائیں گے۔ تو ہمیں یہ پتا نہیں چل رہا تھا کہ آج اِجلاس صبح ہے یا نہیں، یا کمیٹی کا ہے، کوئی پتا نہیں چل رہا تھا۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: کل تو بتایا تھا انہوں نے کہ اِجلاس ہے۔
مولوی مفتی محمود: کل تو۔۔۔۔۔۔
پروفیسر غفور احمد: اسپیشل کمیٹی کا اِجلاس ہوتا تب تو ٹھیک تھا، لیکن Joint Sitting بھی ہوئی۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: کل اس میں آپ تو چلے گئے تھے، واک آؤٹ کرکے۔
ایک رُکن: وہ اصل واقعہ یہ ہے جی کہ یہ جلدی تشریف لے گئے تھے، ان کو پتا نہیں چلا۔
مولوی مفتی محمود: اگر ہم واک آؤٹ کرکے چلے گئے تھے تو ہمیں اِطلاع تو دینی چاہئے تھی۔ اِطلاع ہی دے دیتے کہ بھائی کل آجاؤ واپس، ہم آجاتے۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: یہ اِطلاع تو اَب آپ کو پہنچ تو گئی ہوگی، تبھی تو آپ یہاں پر ہیں۔ بس ہوگیا۔ بات تو وہی ہے جو اسٹیرنگ کمیٹی میں آپ نے فیصلہ کیا ہے، وہی Questions (سوالات) ہوں گے۔ (وقفہ)
مولوی مفتی محمود: ٹیلیفون وغیرہ کرکے یہاں سیکرٹریٹ میں معلومات کیں۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: اچھا، پھر اس کا دیکھیں گے۔
مولوی مفتی محمود: ہمیں یعنی آسانی نہیں رہی، بس اتنی بات ہے، اور کوئی بات نہیں۔
محترمہ قائمقام چیئرمین: نہیں، وہ دیکھیں گے بعد میں۔ (وقفہ)
جب یہ Sinedie پارلیمنٹ کیا ناں، تو اس ٹائم بتادیا تھا اسپیکر صاحب نے کہ کل دس بجے اسپیشل کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔
----------
1514(The Delegation entered the Chamber)
(وفد ہال میں داخل ہوا)
----------