• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟) دو میں سے ایک بات غلط ہے

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(احمدیوں کی تعداد کتنی ہے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: Mirza Sahib, before I proceed, my attention has been drawn by some members. For some members, some further clarification on the question of the number of Ahmadis in Pakistan.
In a Memorandum signed on behalf of the Ahmadiyya Community before the Boundary Commission in 1947, the figure given is about two Lakhs. This is an official document.
(جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! پیشتر اس کے کہ میں آگے بڑھوں۔ کچھ ممبران نے میری توجہ مزید وضاحت کے لئے مبذول کرائی ہے۔ اس سوال پر کہ پاکستان میں احمدیوں کی تعداد کیاہے۔ ۱۹۴۷ء کے باؤنڈری کمیشن کے سامنے احمدی فرقہ کی طرف سے جو یادداشت دستخط شدہ پیش کی گئی اس میں تعداد تقریباً دو لاکھ تھی۔ یہ سرکاری دستاویز ہے)
مرزاناصر احمد: یہ ڈاکومنٹ ہے آپ کے پاس؟ یہ دے دیں آپ۔ Half a million (پانچ لاکھ)

(ان دو میں سے ایک بات غلط ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: Half a million in the whole of India, including Pakistan, at that time, because it was done before that.
Now you said this morning that at the time of the death of Mirza Ghulam Ahmad, the number of Ahmadis in 1908, was about 4 lakhs. Now, in the course of these 30 years or so, has the number gone down to such extent, or was this an incorrect figure?
(جناب یحییٰ بختیار: پانچ لاکھ پورے ہندوستان میں مع پاکستان کے اس وقت کیونکہ رائے شماری اس سے پہلے ہوئی تھی۔ آج صبح آپ نے کہا کہ مرزاغلام احمد کی وفات کے وقت احمدیوں کی نفری ۱۹۰۸ء میں تقریباً چارلاکھ تھی۔ تو اس تیس سال کی یا کم وبیش مدت بعد تعداد اس قدر گر گئی یا جو تعداد اس وقت بتائی گئی ہے وہ غلط ہے یا پہلے والی غلط تھی)
مرزاناصر احمد: میں نے کوئی عدد بھی…
Mr. Yahya Bakhtiar: Approximately ?
(جناب یحییٰ بختیار: تقریباً…)
مرزاناصر احمد: … وثوق کے ساتھ نہیں کہا اور چونکہ مردم شماری نہیں ہوئی۔ جہاں تک117 مجھے یاد ہے، میں نے تو ایک دفعہ اس بات کو واضح کہا تھا کہ سارے اندازے مختلف وقتوں میں کئے۔ آپ نے بھی ایک اندازہ دولاکھ کا بتایا نہیں؟ تو اسی طرح یہ کسی سیاسی پارٹی نے ۱۹۷۰ء میں لکھ دیا کہ فلاں پارٹی اس لئے جیت گئی ہے کہ ۲۱لاکھ بالغ رضاکاران کی مدد کر رہے تھے تو ۲۱لاکھ بالغ رضاکار احمدی اگر ہیں تو احمدیوں کی تعداد ایک کروڑ ہونی چاہئے۔ تو یہ کوئی فگرز جو ہیں، اوّل تو یہ صرف غیریقینی ہے۔ اعداد وشمار کے بغیر۔ دوسرے اس سے حاصل کچھ نہیں ہوتا۔ اگر…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں…
مرزاناصر احمد: … پانچ آدمیوں پر بھی ناجائز ظلم کیا جائے تو اتنا ہی برا ہے جو…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ ایک آدمی پر بھی ظلم کیا ہے، وہ ناجائز ہے۔
I am not saying this. I only wanted that we are preparing a record and we could have....
(میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں۔ میں چاہتا تھا کہ چونکہ ہم ایک ریکارڈ تیار کر رہے ہیں تو ہمارے پاس…)
مرزاناصر احمد: ہاں،نہیں، وہ…
Mr. Yahya Bakhtiar: .... on exact and approximate idea of the number of Ahmadis in Pakistan. So, which figure you think is correct? The figure given by the Jamaat-i-Ahmadyia.....
(جناب یحییٰ بختیار: احمدیوں کی پاکستان میں تعداد کی بالکل صحیح یا تقریباً صحیح تعداد ہو تو کون سا عدد آپ کے خیال میں درست ہے۔ یعنی احمدیہ جماعت نے…)
مرزاناصر احمد: میں نے، میں نے…
Mr. Yahya Bakhtiar: .... in 1947 ....
(جناب یحییٰ بختیار: ۱۹۴۷ء میں جو عدد فراہم کیا…)
مرزاناصر احمد: میں نے یہ عرض کی تو میرے نزدیک آج کل پاکستان میں ۳۵ سے ۴۰ لاکھ کے درمیان احمدی ہیں۔ بچوں، بڑوں، مردوں، عورتوں کو ملا کر۔
جناب یحییٰ بختیار: اور ۱۹۴۷ء میں آپ کی جماعت کے مطابق دو لاکھ تھے، سارے ا118نڈیا میں اڑھائی لاکھ۔
مرزاناصر احمد: نہیں۔ پانچ لاکھ ہندوستان میں تھے۔ لیکن اس میں سے میرا خیال ہے کہ وہاں جب ہم نے ہندوستان کو چھوڑا ہے سب نے ۱۹۴۷ء میں تو کوئی چالیس پچاس ہزار وہاں رہ گئے ہوں گے۔ کیونکہ یہ تعداد جو تھی یہ جمع تھی۔ گورداسپور کے ضلع میں جو اکیلے اس ضلع میں لاکھوں میں تھے اور ساتھ ہوشیار پور کا ضلع تھا اور ادھر فیروزپور کے علاقے اور پیچھے لدھیانہ کے علاقے میں، اور یہاں بہت بھاری تعداد ارباب جماعت احمدیہ کی تھی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Mirza Sahib, in 1900-1901.... (جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! ۱۹۰۰ئ، ۱۹۰۱ء میں)
مرزاناصر احمد: نہیں۔ آپ تو جو فگرز کا مقابلہ کریں گے تو…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ Different Question (مختلف سوال) ہے۔
مرزاناصر احمد: … اور کسی نتیجہ پر نہیں پہنچیں گے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: نہیں I am asking a different question now. In 1901, Mirza Ghulam Ahmad Sahib had requested the Government to mention the Ahmadis separately in the census. Then they have been mentioned in 1901, 1911, 1921 and 1931, I understand, up to that....
(جناب یحییٰ بختیار: میں ایک دوسری بات کہہ رہا ہوں۔ ۱۹۰۱ء میں مرزاغلام احمد نے حکومت سے استدعا کی تھی کہ مردم شماری میں احمدیوں کو علیحدہ بتایا جائے۔ پھر احمدیوں کی تعداد ۱۹۰۱ء میں، ۱۹۱۱ء میں، ۱۹۲۱ء میں اور ۱۹۳۱ء میں بتائی گئی۔ یہاں تک میں سمجھتا ہوں)
Mirza Nasir Ahmad: And in no census the figures were correct.
(مرزاناصر احمد: مردم شماری کی تعداد کوئی صحیح نہیں ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no, that may not be correct, Sir.... (جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں! نہ ہو صحیح…)
مرزا ناصر احمد: ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: .... but I want to know why this practice was given up after 1931? Why are not they separately mentioned? Have you requested them or the Government itself did that?
(جناب یحییٰ بختیار: میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ ۱۹۳۱ء کے بعد کیوں مردم شماری منقطع کر دی گئی۔ کیوں علیحدہ سے ان کو نہیں بتایا گیا۔ کیا آپ نے حکومت سے کہا کہ علیحدہ نہ بتائے یا حکومت نے خود ایسا کیا)
119Mirza Nasir Ahmad: As far as I know, no, we have not requested anybody to alter it.
(مرزاناصر احمد: نہیں! ہم نے کسی سے ایسی درخواست نہیں کی)
Mr. Yahya Bakhtiar: Not to mention it separately? (جناب یحییٰ بختیار: یعنی یہ کہ علیحدہ تعداد نہ بتائی جائے)
Mirza Nasir Ahmad: No. پہلے بھی اس پر عمل نہیں ہوا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: And, Sir, one more clarification. You had stated this morning that your followers call you Imam of the Jmaat, but actually your designation is that of Khalifa-tul......
(جناب یحییٰ بختیار: اور جناب ایک اور وضاحت درکار ہے۔ آپ نے آج صبح کہا کہ آپ کے پیرو آپ کو امام جماعت کہتے ہیں۔ لیکن آپ کا لقب دراصل خلیفۃ…)
Mirza Nasir Ahmad: .... Masih-us-Salis.
جناب یحییٰ بختیار: مسیح الثانی؟
مرزاناصر احمد: ثالث۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Third?
(جناب یحییٰ بختیار: تیسرا؟)
Mirza Nasir Ahmad: Yes.
(مرزاناصر احمد: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: Now, this word "Imam" could you kindly explain its significance as to in which sense they call you Imam? What is idea significance? Because, you know....
(جناب یحییٰ بختیار: یہ لفط امام،براہ کرم اس کی اہمیت واضح کریں کہ کس معنی میں وہ لوگ آپ کو امام کہتے ہیں؟ اہمیت کیا ہے؟)
مرزاناصر احمد: جی! میں نے آج تک کسی کو نہیں کہا کہ مجھے امام کہو اور نہ یہ کہا ہے کسی کو کہ امیرالمؤمنین کہو اور یہ امام جماعت احمدیہ، یہ ہماری ہی جماعت میں عام طور پر نہیں استعمال ہوتا۔ پاکستان میں، باہر کے ممالک کر لیتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں کچھ جو استعمال ہوتا ہے وہ ’’امیرالمؤمنین‘‘ ہے اور اس کے متعلق میں بتاچکا ہوں کہ ’’امیرالمؤمنین‘‘ سے مراد وہ ہیں جومبائع ہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, may I remind you that the day you came to address this House, you corrected the Chairman and told him that you are Imam of the Jamaat?
(جناب یحییٰ بختیار: میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ جس روز آپ اس ہاؤس میں تقریر کرنے آئے تھے تو آپ نے چیئرمین صاحب کو ٹوکا تھا اور درست کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ آپ جماعت کے امام ہیں)
120مرزاناصر احمد: میں نے یہ کہا تھا، مجھے یاد ہے، میں نے یہ کہا تھا کہ مجھے صدر، صدر انجمن احمدیہ نہ کہیں۔ کیونکہ میں صدر، صدر انجمن احمدیہ نہیں۔ اس کی بجائے مجھے امام جماعت احمدیہ کہہ دیں۔ میرے ذہن میں اس وقت Head of the Community تھا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: ہاں نہیں I just want to clarify what.... (جناب یحییٰ بختیار: میں صرف وضاحت چاہتا ہوں…)
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، ہاں! بالکل میں نے کہا تھا۔ مجھے یاد ہے خود اچھی طرح۔
Mr. Yahya Bakhtiar: And you know what the significance of the word "Imam" is among the Muslims generally and among Shia Muslims particularly?
(جناب یحییٰ بختیار: اور آپ جانتے ہیں کہ اس لفظ امام کی مسلمانوں میں عام طور پر اور شیعہ مسلمانوں میں خاص طور پر کیا اہمیت ہے)
مرزاناصر احمد: مجھے یہ علم ہے کہ جو ’’امام‘‘ کا مفہوم شیعہ Sect میں ہے۔ وہ دوسرے کسی Sect میں نہیں ہے۔ فرقے میں نہیں ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: And you don't use that in that sense? (جناب یحییٰ بختیار: لیکن آپ نے وہ مطلب نہیں لیا وہ معنی)
Mirza Nasir Ahmad: Oh, no, certainly not.
(مرزاناصر احمد: جی نہیں۔ یقینا نہیں)
 
Top