• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(احمدی اپنی لڑکیاں غیراحمدیوں کو نہ دیں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(احمدی اپنی لڑکیاں غیراحمدیوں کو نہ دیں)
جناب یحییٰ بختیار: وہ بھی جو آپ اردو میں پڑھیں وہ سنا دیجئے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں۔ ’’اس سال آپ نے اپنی جماعت کے شیرازہ کو مضبوط کرنے اور خصوصیات کو قائم رکھنے کے لئے جماعت کے تعلقات ازدواج اور نظام معاشرت کی تحریک کی اور جماعت کو ہدایت فرمائی کہ احمدی اپنی لڑکیاں غیر احمدی لوگوں کو نہ دیا کریں۔‘‘
(سیرۃ مسیح موعود ص۵۲)
1020’’اپنی جماعت کے شیرازہ کو مضبوط کرنے‘‘ کا فقرہ یہ بتاتا ہے کہ یہ شرعی حکم نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ’’انہوں نے ہدایت کی‘‘ ڈائریکشن بھیجی۔
مرزا ناصر احمد: ڈائریکشن دی؟ لیکن آپ ذرا … نہیں، میں وضاحت کردوں۔ دوسرے فرقوں نے بھی اس قسم کی بات کی لیکن ایک فرق کے ساتھ انہوں نے کہا: ’’محروم الارث‘‘ یعنی جو بچے ہیں وہ وارث نہیں ہوں گے اور جماعت احمدیہ کی کوئی ہدایت ایسی نہیں ہے، بلکہ جو بچی باہر بیاہی جاتی ہے کسی جگہ بھی اور ان کی اولاد جو ہوتی ہے وہ اپنے احمدی بزرگوں کی وارث ہوتی ہے۔ تو یہ شرعی حکم نہیں ہے۔ یعنی ورثہ اس طرح … یعنی ورثہ … حقوق ورثہ قائم رہنا یہ بتاتا ہے کہ یہ حکم شرعی نہیں ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں مرزا صاحب ! یہ بتانا چاہتا تھا …
مرزا ناصر احمد: … جیسا کہ دوسرے فرقوں کا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزا صاحب! میں جو عرض کرنا چاہتا تھا وہ یہ ہے کہ ایک ہدایت آئی، مرزا صاحب کی طرف سے، ڈائریکشن آئی، اس کی وجہ سے یہ ہوا۔ یہ نہیں کہ آپ کا تجربہ تھا کہ مسلمان جو ہیں وہ لڑکیوں سے اچھا سلوک نہیں کرتے، ناخوش رکھتے ہیں… وہ میں Distinction لانا چاہتا تھا۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، وہ تو ہے اس میں، جو میں نے بات کی تھی وہ … ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ کہتے ہیں کہ ’’اپنی Distinction رکھنے کے لئے، اپنی کمیونٹی کو مضبوط کرنے کے لئے۔‘‘
مرزا ناصر احمد: نہ، نہ جماعت کے شیرازہ کو مضبوط کرنے …
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ اس لئے نہیں کہ وہ وہاں خوش نہیں رہتیں۔
1021مرزا ناصر احمد: نہیں، جماعت کے شیرازہ کو مضبوط کرنے … شیرازہ تبھی مضبوط ہوتا ہے جب خوش رہے جہاں… فساد ہوگا گھر میں شیرازہ کیسے مضبوط رہے گا؟
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے جی، وہ پھر آپ کی Interpretation ہے۔ ’’ملائکۃ اللہ‘‘ میں بھی یہ آجاتا ہے جی، Page46 پر …
مرزا ناصر احمد: یہ تو ’’ملائکۃ اللہ‘‘ کا جواب دیا جا چکا ہے پہلے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اس کا نہیں دیا۔
مرزا ناصر احمد: اچھا؟ وہ، شاید پھر وہ کوئی اور حوالہ ہوگا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں پھر پڑھ دیتا ہوں۔ مجھے یاد نہیں شاید دے دیا ہو۔
مرزا ناصر احمد: ہم نے جو نوٹ کئے تھے ناں، اس میں ’’ملائکۃ اللہ‘‘ کے ایک سوال کے متعلق نوٹ دیا ہوا ہے کہ اس کا جواب دے دیا گیا ہے۔ تو اگر نہیں، یہ کوئی دوسرا سوال ہے، تو پھر بتا دیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں پڑھ دیتا ہوں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ دے چکے ہیں تو پھر ضرورت نہیں ہے، میرے خیال میں: ’’پانچویں بات جو اس زمانے میں ہماری جماعت کے لئے نہایت ضروری ہے وہ غیراحمدی کو رشتہ نہ دینا ہے۔ جوشخص غیر احمدی کو رشتہ دیتا ہے، وہ یقینا مسیح موعود کو نہیں سمجھتا اور نہ یہ جانتا ہے کہ احمدیت کیا چیز ہے؟ کیا ہے کوئی غیر احمدیوں میں ایسا بے دین جو ہندو یا کسی عیسائی کو اپنی لڑکی دے دے؟ ان لوگوں کو تم کافر کہتے ہو۔ مگر اس معاملے میں وہ تم سے اچھے رہے کہ کافر ہو کر بھی کسی کافر کو لڑکی نہیں1022 دیتے۔ مگر تم احمدی کہلا کر کافر کو لڑکی دیتے ہو۔ کیا اس لئے دیتے ہو کہ تمہاری قوم کا ہوتا ہے؟ مگر جس دن سے کہ تم احمدی ہوئے تمہاری قوم احمدیت ہوگئی …‘‘
مرزا ناصر احمد: اس کا تو جواب دے چکے ہم۔
جناب یحییٰ بختیار: بس ٹھیک ہے جی۔
مرزا صاحب! بعض دفعہ … آج میں کچھ … پہلے Main subject پر نہیں آرہا، جو چھوٹی چھوٹی چیزیں رہ گئی ہیں … آپ فرماتے ہیں کہ … میں نے کئی حوالے پڑھے کہ ’’دشمن یہ کہتا ہے‘‘، ’’مخالف یہ کہتا ہے۔‘‘ تو پوزیشن Clear نہیں ہوتی۔ Impression یہ ہوتا ہے کہ ’’دشمن‘‘ سے نہ صرف عیسائی کی طرف اشارہ ہے، بلکہ ان مسلمانوں کی طرف بھی اشارہ ہے کہ جو مرزا صاحب کے خلاف تھے یا جو ان کو نبی نہیں مانتے۔ آپ نے کہا کہ ’’نہیں، یہاں جو ہے عیسائیوں کی طرف ہے‘‘ یہاں جو بھی حوالے میں نے پڑھے آپ نے یہی کہا۔ تو میں صرف یہ کچھ آپ کی توجہ اس کتاب کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ اس کی کچھ Clarification آپ کی طرف سے ہوجائے کہ آپ نے جتنے حوالے پڑھے، ان کے مخاطب غیر مسلم عیسائی وغیرہ تھے۔ میں نے یہی کہنا تھا لیکن یہ جو ہے ناں ’’دشمن‘‘ یا ’’مخالف‘‘ یہ دونوں کو مخاطب کرکے کہا جا سکتا ہے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، غیر مسلم جو ہیں، ان کی دشمنی جہاں ہوگی، وہ مخاطب ہوں گے۔ ساری دنیا کے عیسائی جو ہیں، وہ مسلم نہیں، لیکن اسلام کے اوپر حملہ آور بھی نہیں۔ تو جب عیسائیوں کے متعلق کہا جائے گا کہ ’’دشمن‘‘ تو عیسائی مذہب کے صرف وہ افراد مراد ہوں گے جو اسلام پر حملہ آور ہوئے اور1023 جب مسلمانوں کے متعلق کہا جائے گا ’’مخالف‘‘ تو ہر مسلمان جو ہے، جو احمدی نہیں، وہ مخالف نہیں ہوگا، بلکہ صرف وہ چند ہوں گے شاید ایک فیصد بھی نہ ہوں، جو احمدیوں سے برسرپیکار ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو درست ہے، میں یہ کہتا ہوں…
مرزا ناصر احمد: اور یہ حوالہ بتائے گا کہ مخالف کون ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ دیکھئے ناں، بعض حوالے میں نے آپ کو سنائے۔ ایک تھا جو ’’انجام آتھم‘‘ کا تھا۔ اس میں آپ نے Clearly بتا دیا کہ یہ خاص وہ آتھم یا آثم، جو بھی اس کا نام تھا …
مرزا ناصر احمد: ہاں، عبداللہ آتھم۔
 
Top