(اس وقت کوئی کافر نہیں)
608جناب یحییٰ بختیار: کوئی آدمی نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال جس نتیجے پر ہم پہنچے ہیں۔ اس کے مطابق کوئی بھی کافر اس وقت نہیں ہے؟
مرزاناصر احمد: اس سینس Sense میں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اس لحاظ سے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اس لحاظ سے ملت اسلامیہ سے باہر؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں،بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: دیگر الفاظ میں،ایسا کوئی شخص نہیں جو مسلمان نہ ہو؟
مرزاناصر احمد: ایسا کوئی شخص نہیں جو اسلام کادعویٰ کرے اورمسلمان نہ ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: ہم یہ تو Concede کرتے ہیںہم ان لوگوں کاذکر کرتے ہیں جو اﷲ اور رسولa پر ایمان رکھتے ہیں۔ میں عیسائیوں، یہودیوں کاذکر نہیں کررہاہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ایمان رکھتے ہیں…ہاں، نہیں،ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہماری بحث یہ ہے کہ جو اﷲ اوررسولﷺ پر ایمان رکھتے ہیں۔ اس کے بعد سوال آتاہے مرزاغلام احمد صاحب پر کہ ان کو ہم نبی مانتے ہیں یا نہیں۔ سوال ان کا ہے اس وقت۔ اس وقت آپ کی نظر میں ان مسلمانوں میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں جس کوآپ کہیں کہ Hundred percent ،سو فیصدی کافر ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، جوغیر مسلم ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جو کہ علم کی بات ہے۔ اعلان نہیں کرتا۔
مرزاناصر احمد: ہاں، علم کی۔ غیر مسلم ہے ۔ کوئی ایسا نہیں جسے میں غیر مسلم کہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہے ہی نہیں یا علم میں نہیں ہے؟
609مرزاناصر احمد: میرے علم اورحافظے میں نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اب دوسری کیٹیگری یہ آجاتی ہے جو اتمام حجت کے بغیر مرزا صاحب کونہ مانے۔
مرزاناصر احمد: نہیں،تین قسمیں ہیں یہ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آرہاہوں اس پر۔ جوہماری بحث ہوئی ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں،ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …اس سے جو میں نتیجے پر پہنچ سکاہوں…
مرزاناصر احمد: ہاں جی،ٹھیک ہے،ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر جو…جہاں آپ درست سمجھتے ہیں کہ میں نے غلطی کی ہے۔ وہ آپ پوائنٹ آؤٹ کر دیںگے۔
مرزاناصر احمد: ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جو اتمام حجت کے بغیرمرزاصاحب کو نہ مانے، مگر خدا اور رسولa کو مانے، وہ کافر کسی حد تک ہے مگر دائرہ اسلام سے خارج نہیں…
مرزاناصر احمد: ہاں، وہ…
جناب یحییٰ بختیار: …اوردائرہ اسلام سے خارج ہے،ملت اسلامیہ سے نہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ملت اسلامیہ سے خارج بالکل نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر دائرہ اسلام سے خارج ہے؟
مرزاناصر احمد: وہ’’دائرہ اسلام‘‘کوچھوڑدیں۔ اگر اس سے Confusion (ابہام) پیداہوتاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں…
610مرزاناصر احمد: یہ آپ کی مرضی ہے۔ وہ کافر گناہ گا رہے۔ اگریہ فقرہ بنالیں توزیادہ واضح ہو جائے گا۔وہ کافر و گناہ گار ہے۔ لیکن…
جناب یحییٰ بختیار: میں ایسے کہے دیتاہوں…
مرزاناصر احمد: …لیکن ملت اسلامیہ سے خارج نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں ایسے کہے دیتاہوں:پہلے وہ کیٹیگری جو کہ خدا اور رسولa پر ایمان رکھتے ہیں،مگر اتمام حجت کے باوجود…جس Sense (معنی) میں آپ نے Interpret (تصریح) کیا ہے اس کو…
مرزاناصر احمد: نہیں، پھر اگر لکھ لیں کہ ’’اتمام حجت‘‘ کے باوجود یہ اعلان کرے کہ…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: میں نے کہا ہے’’جسے آپ نے Interpret (تصریح)کیا ہے۔‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ ریکارڈ ہوچکا ہے۔ ’’جیسے Interpret (تصریح)کیا۔‘‘ اسی واسطے میں کہتاہوں کہ وہ اعلان کرے تو وہ توبالکل ہی کافر ہے، مسلمان نہیں،جو مرزا صاحب کو نہیں مانتے۔ پھر اس کے بعد ایسے لوگ ہیں جو اﷲ اور رسولa پر ایمان رکھتے ہیں، مگروہ مرزا صاحب کو اتمام حجت کے بغیر، یعنی ان پر نہیں ہوا…
مرزاناصر احمد: یعنی وہ کہتے ہیں کہ ’’ہم پر نہیں ہوا‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ’’ہم پرنہیںہوا۔‘‘
مرزاناصر احمد: خواہ ہوچکا ہو،لیکن وہ کہتے ہیں۔
611جناب یحییٰ بختیار: اعلان نہیں کیا انہوں نے، یہی مطلب ہواناں؟
مرزاناصر احمد: ظاہر ہے، ظاہرہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اعلان نہیں کیا۔تووہ کافر ہیں…
مرزاناصر احمد: وہ کافر گناہ گار ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: …مگر ملت اسلامیہ سے…
مرزاناصر احمد: وہ کافرگناہ گار ہیں،مگر ملت اسلامیہ سے خارج نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے خارج،ملت…
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ ملت اسلامیہ سے خارج نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ سمجھئے کہ سوفیصدی کافر نہیں، جسے میں نے پہلے کہا۔
مرزاناصر احمد: کافر گناہ گار ہیں۔ یعنی ’’کفر‘‘بمعنی کافر کے۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک اورکیٹیگری آتی ہے…میں اس کا علیحدہ ذکر نہیں لانا چاہتا۔ میں اس پرآرہاہوں…اب یہ جو ہے،تیسری کیٹیگری جو ہے…یہ دوکیٹیگریز تو ہمارے سامنے آگئیں اس وقت۔ ایک وہ جو بالکل ہی کافر،جو کہ اتمام حجت کے باوجود انکار کررہے ہیں۔ اعلانیہ انکارکررہے ہیں۔ کوئی ان کی پوزیشن میں شک کا سوال پیدانہیںہوتا۔ پھر اس میں بھی کوئی شک پیدانہیں ہوتا کہ یہ جو ہیں، ملت اسلامیہ میں ہیں، وہ مسلمان ہیں، گناہ گار کہیں ان کو…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …ففٹی (Fifty) پرسنٹ(۵۰فیصد)کہیں Twenty-five (۲۵ فیصد) کافر کہیں،مگر ہیں مسلمان…
مرزاناصر احمد: ملت اسلامیہ میں ہیں، اورغیرمسلم ان کو نہیں کہاجاسکتا۔
612جناب یحییٰ بختیار: تو یہ دونوں جو پوزیشنیں ہیں، واضح ہوگئیں۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اورایک تیسری کیٹگری وہ ہے جو اتمام حجت کے بعد یا اس کے بغیر خدااوررسولa کو مانتے ہیں اورمرزاصاحب پر ایمان رکھتے ہیں، وہ سوفیصدی مسلمان اور سو فیصدی Non-kafir …میں اس کیٹگری میں رکھتاہوں ا ن کو…ان کو آپ احمدی سمجھیں یا…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ایک کیٹیگری جو ہے ناں یہ…یہ تین کیٹیگریز جو ہیں، ان میں سے ہمیں کسی پر بھی کوئی Doubt نہیں رہا۔ یہ بحث چل رہی ہے اور ایک کیٹیگری ہے گناہ گاروں کی،جو سب میں ہیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ ہیں ،ہر ایک کیٹیگری میں ہوںگے۔
مرزاناصر احمد: ہاں، وہ ہر کیٹیگری میں…
جناب یحییٰ بختیار: کافروں میں بھی ہیں۔
مرزاناصر احمد: احمدیوں میں بھی ہیں، دیوبندیوں میں بھی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: جو اتمام حجت کے بغیر…یہ تو سب میں موجود ہیں۔ اس لئے ان کو چھوڑ دیاجائے بیچ میں۔
اب مرزا صاحب! سوال یہ ہے کہ ہر ایک کی پوزیشن کلیئر (Clear) (واضح) ہے۔ ایک وہ جو کہ کافر ہیں،سو فیصدی کافر ہیں اور ان کے کفر میں کوئی شک نہیں۔ اﷲ اور رسولa کو بھی نہیں مانتے۔ مرزا صاحب کو بھی نہیں مانتے اتمام حجت کے باوجود۔ ایک وہ ہیں جو اتمام613 حجت کے بعد مرزا صاحب کو نہیں مانتے وہ بھی کافر۔ ان میں بھی کوئی شک نہیں ہے۔ پھر باقی جو ہیں وہ مسلمان ہیں۔ ان کی ہم نے کیٹیگریز بنالی ہیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، کفر!
جناب یحییٰ بختیار: تو جب مرزا بشیراحمد صاحب فرماتے ہیں کہ:
’’کیوں خواہ مخواہ غیر احمدیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔‘‘ (کلمۃ الفصل ص۱۲۹) یہ کون سی کیٹیگری ہے؟
مرزاناصر احمد: وہی جو آپ نے بنائی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: پوزیشن تو بالکل کلیئر Clear (واضح) ہے۔
مرزاناصر احمد: ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: پوزیشن تو بالکل کلیئر Clear (واضح) ہے۔
مرزاناصر احمد: یہ کفر و گناہ والی۔
جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں ناں جی کہ…
مرزاناصر احمد: ’’کافر وگناہ گار‘‘ کہاتھا نا آپ نے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے عرض کیاناں…میر اسوال سنیں…ایک کیٹیگری ہے وہ ہیں ہی کافر،کوئی شک ہی نہیں اس پر۔ دوسری کیٹگری ہیں ہی مسلمان کو ئی شک نہیں اس میں۔ گناہ کیاہوگا اس نے تو وہ کہتے ہیں کہ ’’کیوں ان کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘
مرزاناصر احمد: ’’جو گناہ گار ہیں، ان کو بے گناہ کیسے کہتے ہو تم۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، گناہ گار پھر مسلمان ہیں، مسلمانی تو نہیں ختم ہو جاتی۔ یہ تو ہم Concede کرچکے ہیں مسلمان، ملت محمدی میں شامل ہیں۔ گناہ گار احمدیو614ں میں بھی ہیں…گناہ گار کافروں میں بھی ہیں۔ ان کی بات میں نہیں کررہا۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ان کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
مرزاناصر احمد: نہیں، ’’کافر و گناہ گار جو ہیںان کو بے گناہ ثابت کرنے کی کیسے کوشش کرتے ہو۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی،یہ میں نہیں…
مرزاناصر احمد: میں تو…
جناب یحییٰ بختیار: میرامطلب جو ہے میں وہ واضح نہیں کرسکا۔ اب میں نے عرض یہ کیا کہ جو کافر ہے۔ اس کے تو مسلمان ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں پیداہوتا۔ نہ کوئی اس کو ثابت کرنے کی کوشش کرتاہے۔
مرزاناصر احمد: اس کوچھوڑیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں ، وہ تو چھوڑ دیا۔
اب وہ جو کیٹگری ہے کافروں کی،جو کہ اتمام حجت کے باوجود مرزا صاحب پر ایمان نہیں لاتے۔ وہ ایسے ہی ہیں جیسے خدا اور رسولa پر ایمان نہیں لاتے۔ ان کا بھی کوئی سوال نہیں پیدا ہوتا،ان کو کون مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کرتاہے۔ اب رہ گئی دواورکیٹگریز جو ان کے مسلمان ہونے میں کوئی شک نہیں ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں، ’’ملت اسلامیہ سے باہر‘‘ان کو کہا ہی نہیں جاسکتاا یک سیکنڈ کے لئے بھی۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نہیں کیا جاسکتا۔ تو یہ جب کہتے ہیں کہ ’’ان کو کیوں خواہ مخواہ مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘مطلب یہ کہ ’’وہ نہیں ہیں اورثابت کررہے ہیں‘‘ یہ کس کاذکر ہورہا ہے؟
615مرزاناصر احمد: میرے نزدیک تواس میں کوئی تضاد نہیں…میںاپنی رائے بتا رہا ہوں ناں…میرے نزدیک اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ کیٹیگری جس کے متعلق ہم نے کہاکہ ’’ملت اسلامیہ سے باہر نہیں‘‘ ان کوغیر مسلم نہیں کہاجاسکتا۔ لیکن کافر و گناہ گار ہیں۔ تو یہ فرمارہے ہیں یہاں پر کہ’’جو گناہ گار ہے اس کو بے گناہ کیسے ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہو۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: یعنی گناہ گار تھے وہ…
مرزاناصر احمد: یہ،یہ جو ہے کون سا حوالہ ہے؟ممکن ہے، Context اور ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’کلمۃ الفصل‘‘صفحہ ۱۲۹ ۔ کل میں نے آپ کو:’’اب جبکہ یہ مسئلہ بالکل صاف ہے کہ مسیح موعود کے ماننے کے بغیر نجات نہیں ہو سکتی تو کیوں خواہ مخواہ غیراحمدیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔‘‘
میں یہ کہتاہوں،عرض کرتاہوں…
مرزاناصر احمد: جی، جی، یہ نکل آیا ہے۔ میں پڑھ رہاہوں۔
یہ صفحہ۱۲۹ آپ نے فرمایا ’’کلمۃ الفصل ص۱۲۹‘‘
جناب یحییٰ بختیار: میراخیال ہے، یہاں تو میں نے…۱۲۹یا۱۲۸ ہے۔وہ پرنٹ ایسا ہے۔
مرزاناصر احمد: صفحہ ۱۴۸ پر…
جناب یحییٰ بختیار: وہ کل آپ کو بتایاتھا جی یہ۔
مرزاناصر احمد: ہاں، یہ ۱۴۸ پر نہیں ناں نکلا۔
جناب یحییٰ بختیار: کل آپ کو ایک ریفرنس دیاتھا۔ وہ کہا ہے بھٹی صاحب!
616مرزاناصر احمد: دیکھتے ہیں، دیکھتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ کل میں نے آ پ کو بتایاتھا۔آپ نے اس پر Comments (تبصرے) بھی کئے۔
مرزاناصر احمد: نہیں، میں نے Comments (تبصرے) نہیں کئے وہاں۔ اس وقت تک تو ہمارے پاس یہ کتاب ہی نہیںتھی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،ممکن ہے کہ Verify (تصدیق) نہ کیا ہو آپ نے۔
مرزاناصر احمد: ہاں Verify (تصدیق) نہیں کیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں،نہ کیاہو۔
مرزاناصر احمد: یہ ساراصفحہ میں پڑھ دیتاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،یعنی یہ چیز میں کہتاہوں جو یہاں ہے …
مرزاناصر احمد: وہ یہاں نہیں ہے۔ نظرنہیں آرہی مجھے اورغور سے پڑھ لیتے ہیں۔