• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

اعتکاف کروں گی۔۔۔

در صدف ایمان

رکن ختم نبوت فورم
✍ تحریر: در صدف ایمان

ثمرین جیسے ہی گھر میں داخل ہوئ بلند آواز سے ا علان کیا کے اس بار وہ بھی اعتکاف کرے گی .....سب نے ہی تائید کی .....اور انیسویں روزے کو ثمرین نے اپنی تمام تیاری مکمل کرلی ...
فیشل بھی کروالیا .....اور بیسویں روزے کو اہتمام کے ساتھ اعتکاف کی نیت سے گوشہ نشین ہوگئی .....
دوران اعتکا ف ثمرین کے فرمائشی پروگرام بھی چلتے رہے ......اور نخرے بھی .....یہ کھانا ہے وہ نہیں ......الوداع جمعہ کو نیا سوٹ چاہے تھا .....
خیر ماشااللہ سے اعتکاف میں ان ناز نخرو ں کے علاوہ ....عبادات بھی کی گئی ...نوافل بھی پڑ ہھے گئے .....قرآن پاک بھی دہرایا گیا .....
اور خیر و عافیت کے ساتھ اعتکا ف مکمل ہونے کا دن آ پھنچا ....گھر والے خوشی سے اور پرجوش طریقے سے معتکفہ کو اعتکاف سے باہر لانے کے لئے تیاریاں کر رہے تھے .....ساتھ ہی ان مہمانو ں کے استقبال کی تیاری بھی جنہیں معتکفہ کے لئےہار ،پھول ،اور
تحا ئف،مٹھا کیک لانے تھے ...

اور ہوا بھی یہی چاند نظر آنے کا ا علان
...ہوتے ہی ....مہمانوں کا تانتا بندھ گیا ....اور ہارو ں .پھولو ں، گفٹس کا دھار ڈھِیر لگ گیا ....مہمانو ں سے فخریہ طور پر ملا گیا ...مہمانوں کے جانے کے بعد گفٹس کے رپیر اترے .....تعریف و تنقید سٹارٹ ہوئی ......اور ساتھ ہی غیبت بھی ...گفٹس پر تبصرہ آرائی کے بعد ....بیچارے ان لوگو کی شامت آئی ...جن سے معتکفہ کو ہار نہ ڈالنے کا جرم سر زد ہوا تھا .....
امی برابر والی حرا کو معلوم بھی ہے کے میں اعتکاف میں بیٹھی ہوں ...پھر بھی نہیں آئی ...ہار نہیں لاتی کم از کم مبارک باد ہی دینے آجاتی .....
اس کے بعد کیوںکہ اگلے دن عید تھی اور تیار ہونا بھی ضروری تھا .....تو ثمرین اپنی بہن اور بھابھی کے ساتھ اپنی سروس کے لئے چلی گئی ....
رات گئے مہندی ،آئی برو ،و دیگر لوازمات سے فارغ ہو کر گھر لوٹ کے آئی اور سوگئی ....اگلے دن دس بجے خیر سے صبح ہوئی ......اور پھر پورا دن عید منانے ،ملنے ملانے ،انجوے کرنے میں گزر گیا .....
یہ وہ منظر تھا ....جو آج کل زیادہ تر گھروں میں روایت بن گیا ہے ،،،بلکے اعتیکاف عبادت نہیں سنّت کی ادائیگی نہیں ،فرض کفایہ نہیں ،.......فیشن تقویٰ ،عبادت گزاری دکھانے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے ........

ذرا سوچیں ....رمضان تک ہم کیا ہوتے ہیں ...اور عید پر فرض نماز بھی نہیں ......
ذرا سوچیں ....اس سال آپ کو کیسا اعتیکاف کرنا ہے ....اور اس کے بعد کیا کرنا ہے ؟؟؟؟ یا اسی روش پر رہنا ہے ؟؟؟؟
 
Top