افغانستان
گورنمنٹ افغانستان کے خلاف سازشی خطوط اور جہاد کے جذبہ کی مخالفت کا ذکر پہلے مدلل طور پر آچکا ہے۔ چند مزید حقائق سنئے۔
جمیۃ الاقوام سے افغانستان کے خلاف مداخلت کی اپیل
’’جماعت احمدیہ کے نام مرزابشیرالدین محمود صاحب خلیفۃ المسیح الثانی نے ’’لیگ اقوام‘‘ سے پرزور اپیل کی کہ حال میں پندرہ پولیس کانسٹیبلوں اور 2059سپرنٹنڈنٹ کے روبرو دواحمدی مسلمانوںکو محض مذہبی اختلاف کی وجہ سے حکومت کابل نے سنگسار کر دیا ہے۔ اس لئے دربار افغانستان سے بازپرس کے لئے مداخلت کی جائے۔ کم ازکم ایسی حکومت اس قابل نہیں کہ مہذب سلطنتوں کے ساتھ ہمدردانہ تعلقات رکھنے کے قابل سمجھی جائے۔‘‘
(الفضل قادیان ج۱۲ نمبر۹۵ مورخہ ۲۸؍فروری ۱۹۲۵ئ)