(الیکشن کب ہوا)
جناب یحییٰ بختیار: الیکشن کب ہوا تھا اُن کا؟
جناب مسعود بیگ مرزا: مارچ ۱۹۱۴ء میں۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اس دوران میں مولانا محمد علی نے اُس پہ بیعت۔۔۔۔۔۔
جناب مسعود بیگ مرزا: مولانا محمد علی صاحب نے بیعت نہیں کی، لیکن قادیان میں رہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، کیوں؟ کیونکہ ابھی تک وہ دفعہ نہیں تھی ختم۔
جناب مسعود بیگ مرزا: میں، میں عرض کرتا ہوں، وہ اس لئے۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ گزارش کرلیجئے۔
جناب مسعود بیگ مرزا: میں آپ کے سامنے اُس زمانے کے اخبار ’’الہلال‘‘ کا ایک Quotation پیش کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: پہلے آپ جواب دے دیجئے۔
جناب مسعود بیگ مرزا: وہ اسی میں جواب ہے۔ جی، یہ الفاظ ہی اُس جواب کے ہیں:
’’اس عرصہ کے ۔۔۔۔۔۔ ایک عرصہ سے اس جماعت میں مسئلہ تکفیر کی بنا پر دو جماعتیں پیدا ہوگئی تھیں۔ ایک گروہ ۔۔۔۔۔۔۔ بنیاد مسئلہ تکفیر تھی۔۔۔۔۔۔‘‘