• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

امامکم منکم میں مرزا غلام احمد قادیانی کی تحریف معنوی

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی نے روحانی خزائن جلد3 صفحہ 56 پر بخاری شریف کی ایک حدیث امامکم منکم کی زبردست معنوی تحریف کی ہے ۔ حالانکہ یہ حدیث اپنے مفہوم میں بالکل واضح ہے کہ جب حضرت عیسیؑ نازل ہوں گے تو مسلمانوں کا امام انہیں میں سے ہوگا ۔
۔ حدیث میں مسیح کے نزول کے وقت ایک دوسرے امام کا ذکر ہے جو باتفاق جملہ مفسرین و محدثین و مجددین غیر از مسیح ہے۔ جو یقینا امام مہدی ہیں جن کے متعلق آنحضرت کی صحیح حدیث ہے کہ رَجُلٌ مِّنْ اَھْلِ بَیْتِیْ یُؤَاطِیٔ اِسْمُہ اِسْمِیْ وَاِسْمُ اَبِیْہِ اِسْمَ اَبِیْ ۔(اخرجہ احمد فی مسندہ ص۳۷۶، ج۱ وہ ۳۳ و ۴۴۸ و ابوداؤد فی السنن ص۲۳۲، ج۲ کتاب الفتن باب المھدی والترمذی مع تحفہ ص۲۳۲، ج۳ کتاب الفتن باب ماجاء فی المھدی والحاکم فی المستدرک ص۲۴۲، ج۴ کتاب الفتن باب لا یزاد الامر الا شدۃ و مشکوٰۃ ص۴۷۰)''آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیشگوئی میں فرماتے ہیں۔ مہدی خلق اور خلق میں میری مانند ہوگا میرے نام جیسا اس کا نام ہوگا، میرے باپ کے نام کی طرح اس کے باپ کا نام۔''(ازالہ اوہام ص ۱۴۷ و روحانی ص۱۷۵، ج۳)
اس کے علاوہ خود مرزا صاحب بھی مانتے ہیں کہ امامکم منکم میں مسلمانوں کے امام الصلوٰۃ غیر از مسیح کا ذکر ہے۔
چنانچہ ایک شخص نے مرزا جی سے سوال کیا کہ آپ خود امام بن کر نماز کیوں نہیں پڑھایا کرتے کہا:
'' حدیث میں آیا ہے کہ مسیح جو آنے والا ہے وہ دوسروں کے پیچھے نماز پڑھے گا۔'' (البدر جلد ۲ نمبر۴۱، ۴۲ مورخہ ۲۹ اکتوبر و ۸ نومبر ۱۹۰۳، ص۳۲۲ و ملفوظات مرزا ص ۴۴۴، ج۳ بیان فرمودہ ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۳ء و فتاوٰی احمدیہ ص ۸۲، ج۱)
ایک اور مقام پر مرزا غلام احمد قادیانی اسی بخاری شریف کی اس حدیث امام منکم میں اس بات کو تسلیم کر گئے کہ نازل ہونے والا مسیح کوئی اور ہے اور مسلمانوں کی نماز کی امامت کرانے والا کوئی اور ۔
مرزا قادیانی اپنی امت کو مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے روکتے ہوئے کہتے ہیں۔
" پس یادرکھو کہ جیسا خدا نے مجھے اطلاع دی ہے تمہارے پر حرام ہے اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفّر اور مکذّب یا متردّد کے پیچھے نماز پڑھو بلکہ چاہئے کہ تمہارا وہی امام ہو جو تم میں سے ہواسی کی طرف حدیث بخاری کے ایک پہلو میں اشارہ ہے کہ امامکم منکم یعنی جب مسیح نازل ہوگا تو تمہیں دوسرے فرقوں کو جو دعویٰ اسلام کرتے ہیں بلکہ ترک کرنا پڑے گا اور تمہارا امام تم میں سے ہوگا پس تم ایسا ہی کرو "(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 64)
الغرض یہ غلط ہے کہ مسیح امامکم منکم کا مشار'' الیہ ہے اس کی مزید تشریح جو مرزائیوں کے تمام شبہات کو زائل کرتی ہے وہ حدیث ذیل ہے:
مسلم کی حدیث میں ہے کہ آنحضرت نے فرمایا: فَیَنْزِلُ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ فَیَقُوْلُ اَمِیْرُھُمْ تعالَ صَلِّ لَنَا فَیَقُوْلُ لَا اِنَّ بَعْضَکُمْ عَلٰی بَعْضٍ اُمَرَائُ تَکْرِمَۃَ اللّٰہِ ھٰذِہِ الْاُمَّۃَ۔(اخرجہ مسلم فی الصحیح ص۸۷، ج۱ کتاب الایمان باب نزول عیٰسی بن مریم واحمد فی مسندہٖ ص۳۴۵، ج۳ و ۳۸۴ و مشکوٰۃ ص ۴۸۰)(نزول عیسیٰ علیہ السلام )پس نازل ہوں گے عیسیٰ ابن مریم۔ مسلمانوں کا امیر انہیں کہے گا۔ آئیے! ہمیں نماز پڑھائیے۔ وہ فرمائیں گے نہیں۔ یہ شرف اُمت محمدی کو ہی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے امیر و امام ہوں۔ (بشکریہ خادم اعلیٰ)
مرزا غلام احمد قادیانی کو اپنا خود ساختہ مطلب بیان کرنے کے لئے اس میں کافی تصرف کرنا پڑا ۔ مرزا غلام احمد نے کم ازکم یہ تو تسلیم کر ہی لیا کہ نازل کا مطلب اترنا ہوتا ہے ( جب ابن مریم تم میں اترے گا)۔
یہ پتہ نہیں کن الفاظ کا ترجمہ یا مفہوم ہے (جو تم ہی میں سے پیدا ہوگا) یعنی مرزا قادیانی کے نزدیک ابن مریم اترے گا بھی اور پیدا بھی ہو گا ۔ یاللعجب
مرزا غلام احمد کا یہ فرمان بھی بڑا دلچسپ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف فرما دیا کہ ابن مریم سے یہ مت خیال کرو سچ مچ مسیح بن مریم ہی اترے گا ۔۔۔۔۔۔الخ
خود سوچیں کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سب صاف صاف فرمایا ہے ؟
مرزا غلام احمد قادیانی کو تو امام بخاریؒ کا نام بھی نہیں آتا تھا ۔ مرزا جی لکھتے ہیں امام محمد اسمعٰیل بخاری جبکہ اصل نام یوں ہے امام محمد بن اسمعٰیل ۔
2zitoxv.jpg
 
آخری تدوین :
Top