• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(امتی نبی کا دعویٰ کب کیا؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(امتی نبی کا دعویٰ کب کیا؟)
1106جناب یحییٰ بختیار: اور امتی نبی کا دعویٰ کس Date کو ہوا ہے؟
مرزا ناصر احمد: یہ جو مسیحیت ہے نا، مسیح کے متعلق ہی آنحضرتﷺ کا فرمان ہے کہ وہ امتی نبی ہوگا۔
جناب یحییٰ بختیار: میں کہتا ہوں مرزا صاحب نے کب پہلے کہا کہ ’’میں اُمتی نبی ہوں‘‘؟
مرزا ناصر احمد: ۱۸۹۱ء میں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہی ۱۸۹۱ء میں دونوں باتیں … اسی…
مرزا ناصر احمد: وہی، میں نے کہا تھا، اُسی سے استدلال ہوتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو اس سے لے کر ان کی وفات تک انیس سو آٹھ ۱۹۰۸ء تک…
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: … اس پریڈ میں جو ہے جہاد آپ کے نقطہ نظر سے شرائط اس کی نہیں ہوسکتی تھیں؟
مرزا ناصر احمد: شرائط نہ ہوسکتی تھیں، نہ ہندوستان میں ہوئیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہ ہوئیں؟
مرزا ناصر احمد: نہ، نہ۔
جناب یحییٰ بختیار: اور باقی دنیا میں بھی نہیں ہوئیں؟ صرف آج کی دنیا میں ہوئیں؟
مرزا ناصر احمد: باقی دنیا میں تو دنیا کی تاریخ دیکھیں گے تو فیصلہ کریں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں نے تو کل یہی عرض کیا تھا، مرزا صاحب ! کہ ایک اور شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ مہدی ہے۔ اُس نے جہاد کا اعلان بھی کیا۔ اب یہ میں کہتا ہوں کہ اسی پیریڈ میں ہے…
1107مرزا ناصر احمد: میں کہتا ہوں اس پیریڈ میں نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: بس ٹھیک ہے، وہ تو Historical fact (تاریخی حقیقت) ہے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، وہ تو Historical fact (تاریخی حقیقت) ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ کا خیال ہے…
مرزا ناصر احمد: تو آپ کو کل کسی نے یعنی … ٹھیک ہے، ہمارے لئے مشکل ہے، آپ کے لئے بھی مشکل ہے، کوئی وقت کی تعین نہیں ہوئی سوڈانی مہدی کی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، میں نے کہا۔ آپ نے کہا کہ شاید تھوڑا پیریڈ ان کا Contemporary (ہم عصر، ہم زمانہ) ہو۔
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہ میں Definitely (یقین کے ساتھ) کہہ سکتا ہوں نہ آپ نے کہا۔
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے کہا کہ تھوڑا پیریڈ Contemporary (ہم عصر، ہم زمانہ) ہو۔ ممکن ہے وہ پیریڈ وہ ہو جب انہوں نے دعویٰ نہ کیا ہو؟
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: اور یہ ممکن ہے وہ ہو جو ان کی وفات کے بعد؟
مرزا ناصر احمد: ہاں، لیکن یہ ہے کہ ہوسکتا ہے بالکل ہی اس پیریڈ میں دعویٰ کیا نہ ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، کیا ہی نہ ہو۔
مرزا ناصر احمد: میں شاگرد بن کے علم حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اگر کوئی آپ کے علم میں ہو تو آپ مجھے بتا دیں۱؎۔
1108جناب یحییٰ بختیار: میں نے تو بہت کچھ سیکھا ہے، مجھے تو کسی چیز کا علم ہی نہیں تھا اس کا۔ تو مرزا صاحب ! پھر اس کا مطلب یہ ہوگیا کہ یہ شرائط جہاد کے بارے میں …
مرزا ناصر احمد: (اپنے وفد کے ایک رکن سے) شرائط نکالو۔
جناب یحییٰ بختیار: … مرزا صاحب کی وفات کے بعد …
مرزا ناصر احمد: ہوسکتی ہیں اور پھر جو شرائط ہیں، ابھی ہم فلسفیانہ بات کر رہے ہیں تو ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ شرائط کے متعلق ہمارے دوسرے بھائیوں کا کیا فتویٰ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، یہ تو … اس میں تو کوئی، جہاں تک مجھے…
مرزا ناصر احمد: میں ایک منٹ میں بتا دیتا ہوں، یعنی لمبا نہیں، ایک منٹ میں۔ یہ ہے اہل حدیث کا فتویٰ … آپس میں اختلاف ہوسکتے ہیں … میں نے صرف مثال کے طور پر ایک لے لیا ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ چار شرائط ہیں۔ اوّل یہ کہ امت مسلمہ کا … اوّل یہ شرط ہے کہ امت مسلمہ کا ایک امام اکبر ہو … یہ شرط ہے جہاد کی … امت مسلمہ میں ایک خلیفہ جو ساری دنیا کے مسلمان اس کو اپنا امام مانتے ہوں۔ پہلی شرط یہ ہے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ جس قسم کی بھی جنگ ہو، اس کے لئے مناسب ہتھیار مہیا ہوسکیں اور ہوں۔ یہ شرط ’’فتاویٰ نظیریہ‘‘ میں ہے۔ مثلاً آج کی ایٹمی جنگوں میں ایٹمی ہتھیار ہونے چاہئیں، اس فتویٰ کی رو سے۔ اسباب لڑائی کا مثل ہتھیار وغیرہ کے مہیا ہو، میں یہ ایک ایک فقرہ لے رہا ہوں۔ اس کی اگر نہ سمجھ آئے تو میں کر دوں گا … دوسرا یہ کہ اسلامی دینی جہاد کے لئے ایک Base ہونی چاہئے، دینی کوئی ملک ہو جہاں سے سارا جہاد جو دنیا کا ہے، اس کو کنٹرول کیا جا سکے، رسد مہیا کی جا سکے، ہتھیار مہیا کئے جا سکیں، آدمی مہیا کئے جا سکیں۔ تیسری شرط … Base کا ہونا اور چوتھی شرط یہ ہے کہ مسلمانوں کا لشکر اتنا ہو کہ کفار کے مقابلہ میں مقابلہ کرسکتا ہو، یعنی 1109کفار کے لشکر سے آدھے سے کم نہ ہو۔ یہ جہاد کی چوتھی شرط اہل حدیث کے نزدیک ’’فتاویٰ نظیریہ‘‘ جلد سوم میں ہے۔ مثلاً اگر … ذرا میں مثال دے کر اس کو واضح کر دیتا ہوں … اگر بیس لاکھ کی فوج امریکہ کی مسلمان ملک پر حملہ آور ہو تو دینی جہاد کے لئے ضروری ہے کہ دس لاکھ کی فوج مسلمانوں کی بھی ہو ’’فتاویٰ نظیریہ‘‘ کے مطابق۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱؎ شیخ سعدیؒ فرماتے۔ تھوڑے سے تصرف سے۔
سعدی، شیرازی سبق مدہ کم زاد را
مرزا شود گلہ کند استاذ را
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: یعنی دو کے مقابلے میں ایک؟
مرزا ناصر احمد: ہاں دو کے مقابلے میں۔ انہوں نے آگے … میں نے مختصر بتایا ہے … کہ قرآن کریم سے استدلال کیا ہے، اپنے رنگ میں۔ یہ ضروری تھا کیونکہ ’’ہم جہاد، جہاد‘‘ کہتے ہیں، شرائط کا نام لیتے ہیں اور ہمارے ذہن میں رہنی چاہئیں شرائط۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ شرائط تو آنحضرتﷺ کے زمانے سے آرہی ہیں؟
مرزا ناصر احمد: یہ شرائط؟
جناب یحییٰ بختیار: میں ان کا نہیں خاص کر رہا، جو شرائط جہاد …
مرزا ناصر احمد: جو ’’شرائط جہاد‘‘ کے نام سے آنحضرتﷺ کے زمانے سے…
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو اس زمانے سے ہیں۔ اس زمانے سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی؟
مرزا ناصر احمد: مرزا صاحب نے ان شرائط میں جو آنحضرتﷺ کے زمانے سے آرہی ہیں، کوئی تبدیلی نہیں کی۔
جناب یحییٰ بختیار: سوائے اس کے کہ ایک روایت یہ ہے کہ جب مہدی آئے گا جہاد ختم ہوگا؟
مرزا ناصر احمد: ’’یضع الحرب‘‘ آپ نے فرمایا کہ حدیث میں ہے …
جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں وہی کہہ رہا ہوں۔
1110مرزا ناصر احمد: … کہ مہدی کی زندگی میں جہاد کی شرائط پوری نہیں ہوں گی، اور اس واسطے دینی جنگ جو ہے وہ نہیں ہوگی۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ نہیں ہوگی۔ اس کے بعد پھر ہوسکتی ہے؟
مرزا ناصر احمد: ہوسکتی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو جہاں تک احمدیہ طبقے کا تعلق ہے یا Community (جماعت) کا تعلق ہے، ان پر ابھی وہ جو مرزا صاحب کے قول ہیں کہ ’’جنگ حرام ہے‘‘ ’’جہاد حرام ہے‘‘ وہ ابھی نہیں Apply (لاگو) کرتا آپ پہ؟
مرزا ناصر احمد: یہ ہوسکتا ہے کہ ہماری زندگیوں میں یا ہمارے بچوں کی زندگیوں یا ان بچوں کے بچوں کی زندگیوں میں یا آئندہ آنے والی کسی نسل میں جو جماعت احمدیہ اور بانی سلسلہ احمدیہ کی طرف منسوب ہونے والی ہے، شرائط جہاد پوری ہوجائیں اور اس وقت وہ سارے مسلمانوں کے ساتھ مل کر دینی جہاد میں شامل ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھنا چاہتا تھا، مرزا صاحب ! یہ Directives (حکم نامہ) جو ہیں مرزا صاحب کے، وہ اپنی Community (جماعت) یا فرقے یا احمدی، ان سے کہہ رہے ہیں … ممکن ہے سب مسلمانوں کو کہہ رہے ہوں… مگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں ٹھیک ہے، اپنے آپ کو، تو ٹھیک ہے۔
[At this stage Mr. Chairman vacated the chair which was occupied by Prof. Ghafoor Ahmad.]
(اس موقع پر جناب چیئرمین نے کرسی صدارت پروفیسر غفور احمد کے سپرد کی)
جناب یحییٰ بختیار: ان کو یہ ہدایت کر رہے ہیں، ان کو یہ Instructions دے رہے ہیں، ان کو Directions دے رہے ہیں کہ یہ آپ کے لئے ملتوی یا منسوخ ہے یا حرام ہے؟
1111مرزا ناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ جو ہے ۱۹۰۸ء تک تھا، اس کے بعد آپ پر حرام نہیں ہے، اگر حالات آگئے تو؟
مرزا ناصر احمد: بجائے اس کے کہ میں جواب دوں، بانی سلسلہ احمدیہ نے اس کے متعلق جو لکھا ہے وہ میں پڑھ کر سنا دیتا ہوں۔
 
Top