• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(امتی نبی کا کیا مطلب؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(امتی نبی کا کیا مطلب؟)
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔ ’اُمتی نبی‘ جو کہ آپ نے لفظ استعمال۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، میں ایک حوالہ پڑھتا ہوں، اس سے کچھ واضح ہوجائے گا۔ کچھ واضح ہوجائے گا، ساری چیز نہیں واضح ہوگی۔ آپ نے یہ کتاب لکھی ہے، بانیٔ سلسلۂ احمدیہ کا ایک چھوٹا سا رسالہ ہے، اس کا نام ہے ’’ایک غلطی کا اِزالہ۔‘‘ بنیادی بحث اس ’’ایک غلطی کے اِزالہ‘‘ میں آگئی ہے اور میرا خیال ہے وہ میں ریکارڈ میں Submit (پیش) کروادوں۔ لیکن میں ایک حوالہ صرف پڑھنے لگا ہوں۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: مہربانی ہوگی۔ وہ جو راولپنڈی کی بحث جو ہے، وہ ہم نے پوچھی، وہ بھی نہیں ہمارے پاس۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، وہ بھی کروادُوں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہ بھی کردیں۔ آپ نے کہا تھا کہ اس میں چیز آچکی ہے۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، راولپنڈی کی بحث بھی کروادیتے ہیں اور ’’ایک غلطی کا اِزالہ‘‘ بھی کرادیتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ ٹھیک ہے۔
مرزا ناصر احمد: اور ’’ایک غلطی کا اِزالہ‘‘ سے کوئی آدھا صفحہ، پونا صفحہ جو ہے، وہ میں پڑھ دیتا ہوں:
1393’’جس جگہ میں نے نبوّت یا رِسالت سے اِنکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر (وہی میں نے بتایا ہے کہ ایک مستقل نبی ہے) (کہ میں مستقل طور پر) کوئی شریعت لانے والا نہیں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں۔ (شرعی نبی ہوں نہ مستقل نبی ہوں)۔ مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کرکے اور اپنے لئے اس کا نام پاکر اُس کے واسطے سے خدا کی طرف سے علمِ غیب پایا ہے، رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی شریعت کے (نئی شریعت کوئی نہیں)۔ اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی اِنکار نہیں کیا۔ بلکہ انہی معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کرکے پکارا ہے۔ سو اَب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے اِنکار نہیں کرتا اور میرا یہ قول: ’’من نستم رسول ونیاوردہ ام کتاب‘‘ س کے معنی صرف اس قدر ہیں کہ میں صاحب شریعت نہیں ہوں۔‘‘ اور اُوپر آگیا ہے کہ ’’مستقل نہیں ہوں۔‘‘ ویسے یہ حوالہ ہے ’’ایک غلطی کا اِزالہ‘‘ وہ میں آج بھجوادُوں گا یہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! یہ مجھے اس میں کوئی غلط فہمی نہیں تھی کیونکہ میں یہ پڑھ چکا تھا، بڑا Clear (واضح) ہے۔ مگر میں وہ جو آپ سے۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: محدث والا رہ گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، محدث کی بھی نہیں، وہ ایک چیز آچکی تھی۔ پھر یہاں وہ کہتے ہیں کہ ۱۹۰۷ء میں بھی انہوں نے یہ کہا۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: کس نے؟
جناب یحییٰ بختیار: لاہور کے گروپ نے، کہ ۱۹۰۷ء میں بھی انہوں نے کہا۔ میں نے کہا کہ جہاں تک مجھے سمجھ آرہی ہے بڑا Clear (واضح) ہے۔ پہلے کچھ بھی کہا؟ یہاں پر انہوں نے 1394صاف پوزیشن Clear (واضح) کردی ہے کہ: ’’میں اُمتی نبی ہوں، شرعی نبی نہیں ہوں۔‘‘ اور یہ پوزیشن ہے۔ لفظی مفظی کی بھی بات رہ جاتی ہے۔ تو وہ انہوں نے چونکہ کہتے ہیں ۱۹۰۷ء میں اِنکار کیا تھا کہ: ’’میں نبی نہیں ہوں، اس واسطے میں یہ سارے حوالے لے آیا تھا کہ آپ Authoritatively (بااختیاری حیثیت میں) اس کو Clear (واضح) کردیں۔
مرزا ناصر احمد: وہ پھر اُس میں ہوا ہوا ہے ناں، وہ کتاب آجائے گی۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہ تو میں نے چھوڑ دیا ہے اس پر، کیونکہ Directly (براہِ راست) اپنی طرف سے میں نے آپ سے پوچھ لیا ہے یہ۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔ ٹھیک ہے۔ (وقفہ)
 
Top