• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

امت محمدیہﷺ خیر الامت کیسے؟

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قادیانی عموماً اپنی کج فہمی کی بنا پہ ایک اعتراض کرتے رہتے ہیں کہ
کیا اس بات میں امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جو خیر الامت ہے اور اس کی شان میں ہے علمآء امتی کانبیآء بنی اسرآئیل ہتک نہیں ہے کہ اصلاح امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے ایک نبی کو محفوظ رکھا جا ئے اور امت میں کوئی لائق نہیں کہ اصلاح کرے اور خدا کو نبی بھیجنا پڑے۔ کیا یہ کام خیر الامت کا مجدد نہیں کر سکتا؟ تو امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خیر الامت کیسی؟
تو جواب ملاحظہ ہو۔
حدیثوں میں مذکور ہے حضرت عیسی علیہ السلام امتی بن کر آئیں گے تو یہ امت محمدیہ کے لیے قابل فخر اور عزت ہے کہ اس میں ایک اولوالعزم پیغمبر علیہ السلام شامل ہوتا ہےاور اپنی دعا سے شامل ہوتا ہے۔" اے رب بخشش کرنے والے اور رحمت میں غنی تو اپنے خادم(عیسی علیہ السلام) کو قیامت کے دن اپنے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت میں ہونا نصیب فرما۔( انجیل برنباس ،فصل۳۱۲ ص ۱۹۴) اب بتاؤ کہ یہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہتک ہے یا علو درجہ کا ثبوت ؟کہ ایک نبی اس میں شمولیت کی دعا کرتا ہے۔
اس امت کا کس قدر عالی مرتبہ ہے کہ عیسائیوں کا خدا اس امت کا ایک فرد ہو کر آتا ہے مگر ان معتصب مرزائیوں کو یہ ہتک نظر آتی ہے۔ کس قدر کج فہمی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے آنے سے تو ہتک اور مرزا قادیانی کو حضورصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد مرزاقادیانی کو نبی بنانے میں کوئی ہتک نہیں؟
جناب عیسی علیہ السلام کے نزول کی علت غائی احکام دین کی تنسیخ یا شریعت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کمی پوری کرنا ہر گز نہیں، حدیثوں میں بصراحت موجود ہے کہ عیسی علیہ السلام دجال کے قتل کے واسطے اور صلیب کو توڑنے کے لیے آئیں گے اور یہود و نصارٰی کی اصطلاح کریں گے۔قرآن میں اللہ فرماتا ہےوَاِنْ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ اِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهٖ قَبْلَ مَوْتِهٖ(النساء ۱۵۹) یعنی مسیح علیہ السلام کی موت سے قبل اہل کتاب ان پر ایمان لائے گے۔چونکہ مجدد اسلامی امت کا ایک فرد ہوتا ہے اسلیے اسکا کہنا مسلمانوں پر اثر کر سکتا ہے اور ارادہ خداوندی میں کسر صلیب اور اصلاح یہود اسی پیغمبر کے ہاتھوں ہے جسے ایک نے خدا بنایا اور دوسرے نےجھوٹا نبی کہا۔ اور ان کا امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں آنا شان امت میں اضافہ کرنا اور انکی دعا کی مقبولیت کا باعث بنے گا۔
اور یہ کہاں لکھا ہے کہ وہ اصلاح امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے واسطے آیئے گے؟ علمآء امتی کانبیآء بنی اسرآئیل کا صرف یہ مطلب ہے کہ جس طرح بنی اسرائیل کے نبی تبلیغ دین کرتے تھے اسی طرح امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علماء تبلیغ دین کیا کرے گے، کیونکہ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں اور کوئی نبی نہیں۔ یہ نہیں کہ علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کے برابر ہوں گے، اور اس روایت کی صحت بھی مخدوش ہے۔ ایک اہم بات کہ پہلے نبیوں میں سے ایک ایک نبی امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں شامل ہو رہا ہے نہ کہ اس امت سے کسی شخص کو نبی بنایا جا رہا ہے۔
 
Top