(امت نے کبھی نہیں سمجھا کہ قادیان میں غلام احمد…)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، امت محمدیہ کبھی یہ نہیں سمجھتی رہی کہ قادیان میں مرزا غلام احمد…
مرزاناصر احمد: نہیں، امت محمدیہ یہ سمجھتی رہی ہے کہ ایک کی بشارت دی گئی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ اورسوال ہے…میں یہاں پوچھتاہوں،یہاں اس سے مطلب ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں، یعنی بشارت کے جو مورد ہیں وہ…
جناب یحییٰ بختیار: …’’نبی کا نام پانے کے لئے‘‘…
مرزاناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …یہ نہیں کہہ رہا کہ ’’مسیح مجھے…‘‘
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں۔امتی نبی۔
جناب یحییٰ بختیار: امتی نبی’ہاں: ’’نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیاگیا اور دوسرے تمام اس نام کے مستحق نہیں۔‘‘ یہ اپنی طرف انہوں نے،اپنے بارے میں کہا؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں،اپنے بارے میں۔