(انبیاء سے میں کم نہیں ہوں،مرزاقادیانی کا اعلان)
695جناب یحییٰ بختیار: اب ایک اورحوالہ۔ ان کے ایک دو شعر ہیں، مرزاصاحب کے ’’درثمین‘‘میں Page288 پر:
انبیاء گرچہ بودہ اند بسے
من بہ عرفان نہ کمترم زکسے
آں چہ داد است ہر نبی راجام
داد آں جام را مرا بتمام
(نزول المسیح ص۹۹،خزائن ج۱۸ص۴۷۷)
مرزاناصر احمد: یہ شیعہ حضرات کی…
جناب یحییٰ بختیار: یہ مرزاصاحب کے شعر ہیں ناں جی؟
مرزاناصر احمد: یہ مرزاصاحب کے شعر ہیں اورشیعہ حضرات کے اس اقتباس کا ترجمہ ہے قریباً ،جومیں نے کل پڑھ کر سنایا تھا کہ: ’’وہ کہیں گے کہ جس نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھناہو، وہ مجھے دیکھ لے۔‘‘ وغیرہ وغیرہ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہاں وہ یہ فرماتے ہیں کہ جو…
مرزاناصر احمد: ’’جو روحانی جام انبیاء کو دیئے گئے تھے، وہ مجھے نبی اکرمؐ کے طفیل بہتر رنگ میں دیئے گئے ہیں۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: میں ترجمہ کرتاہوں،اگر آپ سمجھیں کہ ٹھیک ہے…
مرزاناصر احمد: جی،بہت اچھا۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’اگرچہ اس دنیا میں بہت سے نبی ہوئے ہیں، لیکن ان میں سے کسی سے بھی، عرفان میں کسی سے بھی کم نہیں ہوں…‘‘
مرزاناصر احمد: کسی چیز میں؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’ان میں سے کسی بھی عرفان میں میں کم نہیں ہوں…‘‘
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’جس نے ہر نبی کو جام دیا،اس نے مجھے بھی بھر کر جام دیا۔‘‘
مرزاناصر احمد: جی۔