(انگریزوں کو سمندر میں دھکیلا جاسکتا ہے، مرزاناصر)
مرزاناصر احمد: …یا اپنی جماعت کی…وہ فراست دی ہے کہ ظاہری طور پر قانون شکنی کئے بغیر بھی،اس مثال میں،انگریزوں کو سمندر میں دھکیلا جاسکتاہے۔ یہ ایک جواب ہے۔
دوسرا جواب ہے ان دوستوں کا جو یہ سمجھتے ہیں یقین، دیانت داری کے ساتھ، کہ انگریز نے قانون توڑ دیا اوروہ یقین رکھتے ہیں دیانت داری کے ساتھ کہ اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ جہاں سے اپنے حقوق کی حفاظت ہم حاصل کرسکیں۔ کیونکہ ان کی جو عدالت ہے۔ کورٹس ہیں، وہ بھی انہی کی ہیں اوراوپر کے حاکموں کے اشارے پروہ چل رہے ہیں۔ جو حصہ ہمارے ملک کا726… اور اب ہم بات کر رہے ہیں مسلم لیگ کی…یہ سمجھتاتھا اوردیانت داری کے ساتھ یہ سمجھتاتھا کہ انگریز قانون توڑ چکاہے۔ ان کے اوپر میرے نزدیک دیانت داری سے یہ الزام نہیں لگایا جا سکتا کہ انہوں نے بغاوت کی۔
جناب یحییٰ بختیار: اچھاجی۔ اس کے بعد پھر میں دوسرے صفحے پر جاؤں گا…
مرزاناصر احمد: یہ اگر پانچ منٹ رہ گئے ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،اس لئے کہہ رہاہوں کہ پانچ منٹ میں چونکہ ابھی میں نے جانا تھا۔ اس تمہید کے ساتھ،۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی کی طرف، جس کو بعض لوگ انگریز کی طرح سے غدر کہہ دیتے ہیں۔ تو اس لئے اس پر میرے خیال میں کچھ ٹائم لگے گا۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ٹائم لگے گا۔
Mr. Chairman: The Delegation is permitted to withdraw; to report at 6: 00 p.m. چھ بجے
(جناب چیئرمین: وفد کو شام چھ بجے تک جانے کی اجازت ہے)
The honourable members may keep sitting.
(معزز ممبران تشریف رکھیں)
(The Delegation left the Chamber)
(وفد چیمبر سے باہر چلاگیا)
(جناب چیئرمین: یہ کتابیں ان کی پہنچا دیں۔
Hazrat Maulana Attaullah, a lawyer definitely needs five minutes of recess after he has finished his cross- examination; this is my feeling as a lawyer. So, for five minutes, allow Mr. Attorney- General to have a rest.
(حضرت مولانا عطاء اﷲ صاحب جرح ختم کرنے کے بعد یقینا وکیل کو پانچ منٹ کاوقفہ درکار ہوتا ہے۔ یہ میرا خیال بطور وکیل کے ہے۔ اس لئے اٹارنی جنرل صاحب کو پانچ منٹ آرام کے لئے دئیے جاتے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: I had to go to the Defence College from 8 o'clock.
(جناب یحییٰ بختیار: مجھے ایک تقریر کے سلسلے میں آٹھ بجے ڈیفنس کالج جانا تھا)
Mr. Chairman: Yes. So, this is my personal request to Hazrat Maulana Attaullah.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! تو یہ میری ذاتی گذارش ہے۔ حضرت مولانا عطاء اﷲ کو)
یہ کتابیں ان کو دے دیں ناں جی! یہ آپ کے لئے ہے۔ This is food for thought. Any then honourable members want to say anything. (یہ غور کرنے کا مقام ہے کیا کوئی معزز رکن کچھ کہنا چاہتے ہیں)
میاں محمد عطاء اﷲ: ایک بات میں ضرور کہنا چاہتا ہوں…
727جناب چیئرمین: ہاں جی، فرمائیے۔