(انگریز کی اطاعت ایمان کا حصہ)
جناب یحییٰ بختیار: اچھا جی، ابھی ایک اور طرف آ جائیے۔ یہ حکومت برطانیہ کی اطاعت، حکومت برطانیہ کی اطاعت بھی آپ کے نزدیک، حکومت برطانیہ کی اطاعت جو ہے، وہ بھی ایمان کا ایک حصہ تھا۔ مرزا صاحب کے عقیدے کے مطابق؟
جناب عبدالمنان عمر: کس چیز کا حصہ تھا؟
جناب یحییٰ بختیار: ایمان کا حصہ تھا یا اسلام کا ایک اصول تھا آپ کی نظر میں،آپ کے دین کا ایک اصول تھا کہ برطانیہ کی اطاعت کرو؟
جناب عبدالمنان عمر: قرآن مجید میں آتا ہے کہ جب تم میں اختلاف ہو جائے کسی بات میں۔ ’’ وان تنازعتم فی شیٔ فردوہ الیٰ اﷲ والرسول واولوالامر منکم ‘‘