• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

انگریز کی اطاعت کے لیئے قرآن میں تحریف معنوی

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
قرآن حکیم میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ
" أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ " ( سورہ النساء )
اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ان اولی الامر کی جو تم میں سے ہوں ۔

مرزا غلام قادیانی نے اس آیت کو لکھنے کے بعد لکھا کہ " أُولِي الْأَمْرِ سے مراد جسمانی طور پر بادشاہ اور روحانی طور پر امام الزماں ہے اور جسمانی طور پر جو شخص ہمارے مقاصد کا مخالف نہ ہو اور اس سے مذھبی فائدہ ہمیں حاصل ہوسکے وہ ہم میں سے ہے اس لئے میری نصیحت اپنی جماعت کو یہی ہے کہ وہ انگریزوں کی بادشاہت کو اپنے " أُولِي الْأَمْرِ " میں داخل کرے اور دل کی سچائی سے ان کے مطیع رہیں " ( خزائن جلد 13 صفحہ 493 )
قرآن کریم میں تو خدا اور رسول اور ان اولی الامر کی اطاعت کا حکم ہے جو ہم میں سے ہوں یعنی ایمان والوں میں سے ۔ لیکن مرزا غلام قادیانی نے بے دریغ قرآن کریم کی تحریف کرکے انگریز کی اطاعت کو فرض قرار دے دیا ۔
مرزا غلام قادیانی نے تو آیت کا اتنا حصہ لیا جس کو وہ توڑمروڑ سکے اور ان الفاظ کو چھوڑ دیا جو اس کی اس تحریف قرآن کا دجل سب کے سامنے واضح کر دیتا ہے پوری آیت یہ ہے
" يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ۖ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا " ( سورہ النساء 59 )
اے ایمان والو ، اطاعت کرو اللہ کی رسول کی اور ان اولی الامر کی جو تم میں سے ہوں ، پھر اگر تمہارے درمیان کسی معاملہ میں نزاع ہو جائے تو اسے اللہ اور اسکے رسول کی طرف پھیر دو ۔ اگر تم واقعی اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہو ، یہی ایک صحیح طریق کار ہے اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہے ۔
آیت کا خط کشیدہ فقرہ مرزا غلام قادیانی کمال عیاری سے چھوڑ گئے ۔ کیونکہ یہ وہ ہڈی تھی جو اس کے حلق سے نہ گزر سکتی تھی سوال یہ ہے کہ اگر انگریز اولی الامر تھے تو ان سے نزاع کی صورت میں کس کی طرف رجوع کیا جائے ، کیونکہ یہ چیز تو ظاہر ہے کہ انگریز مسلمانوں کے خدا اور رسول کو تو مانتے ہی نہیں ہیں لہذا مسلمانوں کے خدا اور رسول کی طرف تو رجوع ہو ہی نہیں سکتا ، شاید ایسی صورت میں مرزا غلام قادیانی کے زہن میں خدا اور رسول سے مراد ملکہ برطانیہ اور سیکرٹری آف سیٹیٹ ہو کیونکہ انگریز کی حکومت میں تو انہی کی طرف رجوع ہوسکتا ہے ۔۔

معلوم نہیں قادیانی مربی اس کا کیا جواب دیتے ہیں

انگریز کو اولی الامر میں داخل کرنا قرآن کریم میں وہ بدترین تحریف ہے جو شاید یہودیوں نے بھی تورات میں نہ کی ہو ۔ اللہ تعالیٰ سے اس قدر بے خوفی ۔۔ نبوت تو کجا اس بے خوفی کے ساتھ تو مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی میل نہیں کھاتا ۔
 
Top