(انگریز کی تائید میں کتابیں لکھنا)
جناب یحییٰ بختیار: وہ بھی دوسرا سوال آجاتا ہے۔ جی، کہتا ہے: ’’میں نے جتنی کتابیں لکھیں وہ پچاس الماریوں میں آجاتی ہیں… انگریز کی تائید میں۔‘‘
(تریاق القلوب ص۱۵، خزائن ج۱۵ ص۱۵۵)
وہ آپ نے کہا کہ الماری کا سائز نہیں لکھا۔ (ہنسی)
مرزاناصر احمد: میں نے پوچھا کہ سائز کا تعین بھی ہو جائے۔
جناب یحییٰ بختیار: تو میں نے کہا کہ اب وہ تو مرزاصاحب کے گھر میں رہ گئی ہوں گی۔ الماریاں، اور آپ کو سائز کا معلوم ہو گا دو آتی ہیں، دس آتی ہیں۔
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ نسخے ہیں ناں، نسخے، جن کے نسخے چند، دس، آٹھ، دس الماریوں میں آگئے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ پانچ سو، ہزار ہوگئیں؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں وہ میں نہیں کہتا۔ مرزاصاحب! سوال تو یہ تھا کہ انہوں نے الماریاں پچاس بھریں۔ بعض پمفلٹ ہوں گے، بعض بڑی کتابیں ہوں گی۔ اب یہ کہ الماریاں دوفٹ کی تھیں یا دس فٹ کی تھیں، یہ تو نہ مجھے علم ہے، یہ تو آپ کو شاید ہو۔
مرزاناصر احمد: نہیں، میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ جو کتابیں آپ نے لکھیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔