(انگریز گورنمنٹ کی تائید میں کتابیں شائع کرنے کا کیا جواز؟)
جناب یحییٰ بختیار: …’’گورنمنٹ کی تائید میں شائع کیں۔‘‘ یہ اس کا میں کہتا ہوں کہ اس کا کیا جواز تھا۔
مرزاناصر احمد: یہ، یہ الزام لگایا جاتا تھا جماعت احمدیہ پر کہ باوجود اس کے کہ انگریز کے حلقہ حکومت میں جہاد کی شرائط پوری پوری ہیں، پھر بھی جماعت احمدیہ جہاد نہیں کر رہی۔ تو یہ Double edged Sword (دودھاری تلوار) تھی۔ ایک طرف ہم پر الزام لگایا جاتا تھا، ایک طرف حکومت پر الزام لگایا جاتا تھا کہ وہ اسلام کے معاملے میں دخل دیتی ہے اور جبر کرتی ہے۔ حالانکہ تمام بزرگوں نے اعلان کیا ہوا تھا۔ تو جو جواب اپنا دیا، اس سے انگریز کو بھی فائدہ پہنچا۔