(ان کو جماعت سے کبھی خارج کیا؟)
جناب یحییٰ بختیار: ان کو جماعت سے تو کبھی Expell (خارج ) نہیں کیا؟
مرزا ناصر احمد: نہیں، جماعت سے Expell (خارج) اس لئے نہیں کیا کہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ ’’وہ میرا مطلب ہی نہیں ہے جو میری طرف منسوب کیا جاتا ہے‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ’’مطلب نہیں‘‘ اور موجودگی میں پڑھا ہے!
مرزا ناصر احمد: نہیں، ’’موجودگی میں پڑھا گیا‘‘ وہ ایک شخص کہتا ہے کہ ’’میں نے صرف پہلے مجددین کے مقابلے میں یہ شعر کہا تھا۱؎۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ان کی موجودگی میں؟
مرزا ناصر احمد: وہ یہ کہہ رہا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں ، میں یہ کہہ رہا ہوں جی…
942مرزا ناصر احمد: کہ ان کی موجودگی میں…
جناب یحییٰ بختیار: آپ کہتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے۔
مرزا ناصر احمد: میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر اس نے مجددوں کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا اور نبی اکرمa کے ساتھ کیا ہے تو وہ جھوٹا ہے اور کافر ہے۲؎…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں…
مرزا ناصر احمد: …لیکن وہ قسمیں کھاکے یہ کہہ رہا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب!…
مرزا ناصر احمد: میری بات تو ختم ہولینے دیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، Interrupt نہیں، نہیں، میں آپ سے… میری تو صرف ایک گزارش تھی کہ ’’ان کی موجودگی میں‘‘ وہ کہتا ہے کہ ’’میں نے پڑھا۔‘‘ آپ نے کہا کہ ’’جھوٹا ہے۔‘‘ اگر یہ، اس بات سے جھوٹا نہیں کہتے اس کو، بلکہ Interpretation (تعبیر) پر کہہ رہے ہیں تو اور بات ہے۔
مرزا ناصر احمد: میں Interpretation (تعبیر) پر کہہ رہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ Clarify (واضح)ہوجائے ناں جی۔ میں تو یہ سمجھا کہ آپ کہتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے، ان کی موجودگی میں نہیں پڑھا گیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ اب پہلے موقف سے مرزا ناصر سلپ ہوگیا۔
۲؎ جھوٹا بھی ہے کافر بھی ہے،اور مرزا قادیانی کا صحابی بھی ہے، مرزا محمود کا استاذ بھی ہے؟ اور مرزا ناصر کے نزدیک مفہوم اس کا اور لیتا ہے اور جماعت سے خارج بھی نہیں کیا۔ اگر رہے تو کافر۔کیا سمجھیں کہ قادیانیوں کا کیاموقف ہے؟ اس گورکھ دھندے کا نام قادیانیت ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مرزا ناصر احمد: اس معنی میں بھی جھوٹا ہے بالکل کہ پڑھا گیا، اس لئے کہ ہمارے ہاں کہیں یہ ریکارڈ نہیں ہے…
جناب یحییٰ بختیار: تو وہ بھی جھوٹا ہوگیا۔ اس زمانے میں؟
مرزا ناصر احمد: اور … لیکن اگر وہ مجددین پہلے جو ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، خیر وہ تو اور بات ہے، آپ نے Explain (واضح) کردیا۔
943مرزا ناصر احمد: اس کی Interpretaion ( تعبیر)
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہ تو اور بات ہے۔
مرزا ناصر احمد: تو وہ ٹھیک ہے۔ (Pause) یہ آخری جو ہے، آخری کے لحاظ سے وہ ۱۹۶۳ء کا ہے اور اس میں انہوں نے پھر اسی کو کہا ہے کہ ظہور ہر صدی… آنحضرتa کا ظہور ہر صدی کے سر پر مجددین کے رنگ میں ہوتا رہا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: لیکن… ٹھیک ہے، یہ بھی آپ فائل کردیں، چونکہ پھر تینوں اکٹھے رہیں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں، وہ سارے کررہے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: اچھا۔
مرزا ناصر احمد: اور پھر یہ ہے کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جو تحریریں، میں نے کہا تھا، پچاس ہزار دوںگا، تیس چالیس کے مقابلے میں، تو پچاس ہزار کے لئے تو میں مناسب نہیں سمجھتا کہ وقت لوں۔