
1: بات تو آپ اپنی کر رہے ہیں یہ بیچ میں حضرت عیسیٰؑ کا قول کہاں سے آ گیا ؟؟؟؟
کیا آپ کو یہ کہتے ہوئےکہ میں نیک نہیں ہوں شرم محسوس ہو رہی تھی کہ حضرت عیسیٰؑ کا قول بے موقع پیش کر دیا ۔
شاید آپ درپردہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہوں گے کہ جب اصلی مسیح ؑ اپنے تئیں نیک نہیں سمجھتا تھا تو اگر میں نیک نہیں تو کیا حرج ہے ؟
2: کتنے افسوس کی بات ہے مرزا غلام احمد جی کہ آپ اپنی بدزبانی و بدگوئی کو جواز فراہم کرنے کے لئے ایک محرف کتاب کا سہارا لے رہے ہیں ۔ ایک ایسی کتاب جس کے نہ مصنف کا صحیح طور پر کچھ پتہ ہے اور نہ ہی یہ اپنی اصلی زبان میں موجود ہے ۔
اور کتنی عجیب بات ہے کہ یہ تمام باتیں جو انجیل متی میں حضرت عیسیٰؑ کی طرف منسوب کی گئی ہیں باقی تینوں انجیلوں مرقس، لوقااور یوحنا میں ان کا کوئی ثبوت نہیں ملتا ۔ انجیل برنباس میں بھی ان کا کوئی وجود نہیں ۔
اس سے صاف معلوم ہو گیا کہ انجیل متی میں حضرت عیسیٰؑ سے منسوب یہ تمام باتیں بالکل غلط ہیں ۔
اور مرزا جی آپ ان غلط اور محرف باتوں کا سہارا لیکر اللہ کے ایک برگزیدہ نبی پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں ۔
کچھ تو شرم کی ہوتی ۔