(اپنی جماعت کے لئے مراعات کی استدعا)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں نہ:
’’کسی قدر اپنی جماعت کے نام ذیل میں لکھتا ہوں… اب کسی قدر اپنی جماعت کے نام ذیل لکھتا ہوں…‘‘ (ایضاً)
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، وہ تو بعد کی بات ہے۔ صرف یہ ساری تمہید کا مطالبہ یہ ہے کہ بلاوجہ کوئی ہماری آبروریزی نہ کر سکے۔
جناب یحییٰ بختیار: اپنے خاندان کے لئے Protection (تحفظ) چاہتے ہیں گورنمنٹ سے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، وہ بے عزتی نہ کرے کوئی۔
جناب یحییٰ بختیار: وہی میں کہتا ہوں کہ Protection (تحفظ) چاہ رہے ہیں؟
مرزاناصر احمد: No, no, نہیں، Protection (تحفظ) بہت وسیع ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: عنایت، مہربانی چاہتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں ۔ مہربانی وہ تو ایک شکرگزار… جو دماغ ہے، وہ اس چیز کو، وہ اس چیز کو… ’’کہ کوئی بلاوجہ ہماری آبروریزی نہ کرے…‘‘ اس کو اتنی مہربانی سمجھتا ہے کہ اس نے کر دی۔ یہ تو ایک شان کا ہے… یہاں اعتراض کا تو کوئی موقع نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزاصاحب! ایک…
مرزاناصر احمد: … کوئی مربعے مانگے؟ کوئی پیسے لئے؟ کوئی رعایتیں لیں؟ کوئی نوکریاں مانگیں؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، یہ تو میں سمجھتا تھا کہ آپ کا یہ خیال ہے کہ انگریز کی گورنمنٹ انصاف کی گورنمنٹ ہے، وہاں ظلم نہیں ہوتا تھا، عدالتیں تھیں، جسٹس تھا، رول آف لاء تھا، دین کے معاملے میں دخل نہیں دیتے تھے…
1184مرزاناصر احمد: اور پھر بھی خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔