• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

اکتسویں دلیل: ورفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ{سورۃ الم نشرح۴}

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اکتسویں دلیل: ورفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ{سورۃ الم نشرح۴}

آپ ﷺکا دشمن بے نام ونشان ہے(الکوثر:۳)
اذان واقامت وغیرہ کے ذریعے آپﷺ کا ذکردنیا میں ہروقت بلند ہورہاہے کیونکہ دنیا میں ہر وقت کہیں جگہ فجر کا وقت ہے کہیں ظہر کا کہیں عصر کا اور بعض علاقوں میں ایک نماز کیلئے کافی کافی دیر اذانیں ہوتی رہتی ہیں عیسی علیہ السلام آئیں گے تو اقامت ہورہی ہوگی (ابن ماجہ ج۲ص۱۳۶۱ رقم۴۰۷۷ بتحقیق محمد فؤاد عبد الباقی وانظر عقیدۃ الاسلام للامام الکشمیریص۲۹) عیسیٰ علیہ السلام اقامت کے جواب میں پھر نمازمیں ان شاء اللہ تعالیٰ نبی ﷺ کی نبوت کی گواہی دیں گے اور نبی ﷺ پر درود بھیجیں گے ۔
اگر کسی اور نبی کو آنا ہوتا تو اذان میں اس کا نام آتا ۔ ویسے بھی اذان میںمرزاغلام احمد قادیانی کے نام کے ساتھ ایسابے ڈھنگاجملہ بنے گاکہ آسانی سے پڑھا بھی نہیں جاسکتا۔مرزائی کہیں گے کہ مرزا ظلی بروزی نبی تھا ہم کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ مرزا جعلی اور جھوٹا نبی تھا۔مرزائیو جب تم اپنی اذان نہ لاسکے درود شریف نہ لا سکے تو نبی کریمﷺ کے بعد اس ظالم کو نبی اور رسول مانتے ہوئے شرم نہ آئی۔
کیامرزا کی مثال اس جعلی افسر کی طرح نہیں جس کو دفترنہ ملے ،دفتر پراس کا نام نہیں اس کے نام کی مہر نہیں فارم پر اس کے دستخط نہیں چلتے ۔ جب مرزا کی بے بسی کا یہ حال ہے توکیا یہ سوال درست نہیں (کیا مرزا صرف نام کرنے کے لئے نبی بنا تھا؟)

یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قُلُوْبَنَا عَلٰی دِیْنِکَ
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top