اگر کوئی احمدی اسلام قبول کرنا چاہے تو کس فرقے میں داخل ہو؟
ملک مبین احمد ٹی جے (قادیانی رکن)کی ایک پوسٹ پر نظر پڑی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی احمدی اسلام قبول کرنا چاہے تو تہتر فرقوں میں سے کس فرقے میں داخل ہو ؟ اس کاآسان سا جواب تو یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان احمدی مذھب قبول کرنا چاہے تو احمدیوں کے کس فرقے میں داخل ہو؟ قادیانی خلیفہ مسرور گروپ؟قادیانی لاہوری گروپ؟قادیانی جماعت احمدیہ حقیقی ناصر احمدسلطانی گروپ؟قادیانی جماعت احمدیہ اصلاح پسندعبدالغفار جنبہ گروپ؟قادیانی طاہر نسیم گروپ؟قادیانی اسد شاہ گروپ؟قادیانی سر سبز احمدیہ مرزا رفیع احمد گروپ؟قادیانی جماعت احمدیہ المعصومین ظفر اللہ دیمن گروپ؟قادیانی جماعت الصحیح الاسلام منیر احمد عظیم گروپ؟قادیانی عبداللہ تیمار پوری گروپ؟
حقیقت تو یہ ہے کہ جماعت احمدیہ بضد ہے کہ اسلامی فرقوں میں ان کو شامل کیا جائے اور وہ اس چیز کا اظہار زبان و قلم سے کرتے ہی رہتے ہیں کہ ہم وہی تہترواں فرقہ ہیں جس کی خبر مخبر عالم حضرت خاتم النبیین ﷺ نے اپنی پیش گوئی میں فرمائی تھی کہ میری امت کے تہتر فرقے ہوں گے ان میں سے ایک جنتی بقیہ سب جہنمی ہوں گے ۔
